پوسٹ – 2019-10-31

بات سن اوئے
جی سر
پے پر میں چیٹنگ تو نہیں کررہا بڑۓ صاحب کا لڑکا
نہیں لیکن ، اسے ویسے بھی کچھ نہیں آتا جاتا۔
ہاں ٹھیک ہے ، زیادہ بک بک کرے تو اسے بس اتنا کہہ دینا
تیرا وائیوا لینے ایکسٹرنل آرہا ہے ۔ سمجھا
اس سے کیا ہوگا سر
ہونا کیا ہے ؟
پریشر پڑۓ گا ، غلطیاں کرے گا ، امتحانی کمرے سے باہر کریں گے ۔
لیکن سر ، کرسیاں کون اٹھائے گا پھر
بیٹا کرسیاں اٹھانی کیوں ہے
امیدوار کم ہیں ؟
ایک آواز لگا، سو تیار بیٹھے ہوتے ہیں
ہمیں کیا فائدہ ؟
ہمیں نقصان ہوا ہے کبھی ؟
اس بار ہوگیا تو؟
او نہیں ہوتا ، ہوا بھی تو پھر کسی کو فنٹاسٹک ٹی پلا کر ٹھنڈا کردیں گے ، چائے پانی کا کیا مسئلہ ہے ۔
پر سر ۔۔nnکیا پر پر کررہا ہے ؟
زیادہ پر نکل آئے ہیں ؟
کروں تجھے بھی پار ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.