عوام الناس خصوصی طور پر ، عوام الن ستیاناس، یعنی پاکستانی عوام کی ، توجہ اس قدر، ڈسٹریکٹڈ یعنی اتھل پتھل ہے کہ ، ان کو گھیرنے کے لیئے ، بےچارے ، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا والے ، اوٹ پٹانگ، قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں ، جس میں زیادہ قصور ان کا نہیں ہوتا، بلکہ ، ان کے گاہک یعنی ناظر/قاری کا ہوتا ہے ۔
بھئی ایک قوم اتنی فارغ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آنے والی سٹوپڈ خبروں کو لے کر ، سوشل میڈیا پر بھونچال کھڑا کردیتی ہے ، اور اگلے دن پھر کوئی نیا موضوع ان کو گھیرنے کھڑا ہوتا ہے ، یہ فلو کے ساتھ ، گندے پانی پہ کچرے کی طرح بہتے چلے جا رہے ہوتے ہیں ۔
اب ایسے افراد کے سیکنڈوں میں ٹوٹنے والے ارتکاز یعنی فوکس کو مائل کرنے کے لیے ، کوئی بھی محنت کرنے والا ، یوٹیوبر، ویب سائٹ والا ، یا نیٹ کی فیلڈ سے منسلک ، کوئی بھی شخص کیا کرے ؟
بس اس طرح شروع ہوتا ہے ، احمقانہ اور غیر سنجیدہ ٹیگ لائنز کا باب nاس کچرا عوام کی کچرا توجہ حاصل کرنے کے لیے ، ہر وہ شخص جو پراپر کونٹینٹ بنانا چاہ رہا ہوتا ہے وہ کچرا بنتا چلاجاتا ہے nاور پھر یہ کچرا معاشرہ کہتا ہے ، یار دیکھو کس طرح کے گھٹیا تھمب نیل بنا رہے ہیں ، لول
پوسٹ – 2019-10-29
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد