پوسٹ – 2019-10-10

جدائی کے بعد ملن، راحت جان تو بہرحال ہوتا یے، خوشی بھی بھرپور ہوتی ہے، مان لیا۔۔۔
پر رگ جان میں ، قحط دوڑتا ہو، nاور گدھ چیختے ہوں، قبریں آرٹ ورک محسوس ہوں،
ویرانہ ، رونق، اور تو اور بھوک سے شکم سیری ہو چکی ہو، طلب وصل فرقت مدغم ہو کر بے حسی بن چکا ہو۔
تو پھر کوئی کتنا بھی پر امید ہو کہ وقت آنے پہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
کیا فرق پڑتا یے۔
جب مستقبل، لمحہ موجود میں جمود ہوجائے، nاور لمحہ موجود ہی مستقلا وجود ہوجائے۔nn؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.