پوسٹ – 2019-10-10

سائیکو پیتھ اور سوشیو پیتھ کردار میں فرق کیا ہے۔nnسائیکو پیتھ۔nnساٹھ پرسنٹ سائیکو پیتھ، اپنے جینیاتی خاکے یعنی ڈی این اے کی وجہ سے ایسے ہوتے ہیں۔nnاکثر اوقات، یہ بہت پڑھے لکھے، اور اچھے عہدوں پہ فائز ہوتے ہیں۔nnاپنے آپ پہ یعنی رویوں پہ انتہا درجے کا کنٹرول رکھتے ہیں۔nnانتہا درجے کے مینی پولیٹو ہوتے ہیں یعنی دوسرے کا ذہن تبدیل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔nnکسی سے بھی ذاتی تعلقات یا جذباتی احساسات اٹیچ کرنے کی صلاحیت سے بالکل عاری ہوتے ہیں۔nnبڑا حسابی کتابی دماغ رکھتے ہیںnnنپا تلا رسک لیتے ہیںnn فراڈ سکیموں کا حصہ ہوتے ہیں۔nnثبوت کو چھپا دینے یا تلف کردینے کے ماہر ہوتے ہیں۔nnسوشیو پیتھ – Sociopath nnسوشیو پیتھ اکثر اپنے، ماحول، پرورش اور اطراف کے لوگوں کی وجہ سے سوشیو پیتھ بن جاتا ہے، نہ کہ ڈی این اے کی وجہ سے۔nnسوشیو پیتھ۔nnاس کی شخصیت میں درج ذیل چیزیں جھلکتی ہیں۔nnنامکمل/کم تعلیم یافتہnnمستقل مزاجی سے نوکری کر سکنے کی صلاحیت سے فارغ۔nnآوارہ منش، منتقم مزاج، بے جا غصیلا۔nnاضطرار سے چھلکتا ہوا۔nnکسی بھی مخصوص شخص یا گروہ سے اٹیچ رہنے والا۔nnان کے جرم چونکہ اکثر اوقات اضطراری حالت کا نتیجہ ہوتے تو یہ ممکن ہے کہ یہ اپنے پیچھے ثبوت وغیرہ چھوڑ جائیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.