پوسٹ – 2019-10-09

کہانی کے کسی منفی کردار کو عیاری بخشنے کے لیے درج ذیل تراکیب استعمال کیجئے۔nnبہروپ کا بادشاہnnریورس سائکولوجی کا ماہر nnزندگی /منصوبوں/ افراد/تعلقات /جذبات کو شطرنج کے طور پر کھیلنے والاnnجھوٹا نا سہی، لیکن ناقابل اعتبار، یعنی پورے جھوٹ کے بجائے، آدھے سچ کا کھیل کھیلنے والا۔nnبے تحاشا باوسیلہ nnلوگوں کو پڑھنے کا ماہر۔nnمضبوط سماجی رابطے رکھنے والا۔nnنوٹس میں آئے بغیر سفر/حرکت کرنے والا۔nnخود کو احمق/کمزور باور کروائے رکھنے والا ۔nnدوسروں کے مسائل/مصائب کو، اپنے راستے سیدھے کرنے کے لیے استعمال کرنے والا nnحاضر جوابی حس ظرافت، طعن و تشنیع ، چستی و چالاکی کا ملغوبہ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.