پوسٹ – 2019-10-02

رومانوی کہانی /پلاٹ کا آغاز کرنے کے لیے ، پچاس آئیڈیاز -nn پہلا حصہnnایک بنیادی بات سمجھ لیں کہ، اکثر اوقات، رومانوی کہانی /لو سٹوری کا آغاز یعنی ابتدائی پلاٹ، تضادات کا مجموعہ ہوتا یے
کیسے ؟
آئیے جانتے ہیں۔nnدونوں یا ان دونوں میں سے ایک مرکزی کردار شخصی کمزوریوں کا عکس ہوں۔ ایک انتہائی احمق، دوسرا حماقتوں کو معاف یا پس پشت کرکے، تعلق کی مضبوطی پہ یقین کرنے والا۔nnلڑکی عرصہ دراز پہلے ہی لڑکے کو عشاق کی لسٹ سے نکال چکی ہو۔nnوہ دونوں کسی طرح سے حریف ہوں، نوکری یا کاروبار کے لحاظ سے وہ دونوں کھلے دشمن ہو سکتے ۔مثلا ، لڑکا ایک ناجائز قبضے میں ملوث،رئیل سٹیٹ ٹائکون ہو، اور لڑکی، ڈیفینس اٹارنیnnیا دونوں دشمن فوج کے سپاہی ہوں۔nnلڑکے نے دھوکہ دہی سے لڑکی کی موروثی جائداد اپنے نام کروالی ہو، اور لڑکی ایک عام سی جاب میں ترقی کے مراحل سے گزرتے ہوئے، اس پر بہت غصے ہو۔nnدونوں میں سے ایک، ماضی میں دوسرے کا دل توڑ چکا ہو۔nnلڑکے کا ماضی داغدار ہو۔nnلڑکی کے ماضی میں اعتبار کی کرچیاں بکھری ہوں، اور وہ کہانی کے ہیرو سے تعلق بنانے میں سیکیور نہ ہو۔nnلڑکی بی ہیوئر ایکسپرٹ ہو، اور لڑکا ، شرمیلا، جو اپنا آپ دنیا سے چھپا کر رکھتا ہو لیکن یہ لڑکی اس کی روح کے پار تک دیکھ سکتی ہو ،اور یہی چیز لڑکے کو ان کمفرٹبیل کردے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.