پوسٹ – 2019-10-01

کہانی/ناول/افسانہ کے کرداروں کو المناک ترین موت سے ہمکنار کرنے کی چھ ٹیکنیکس۔nnکوشش کیجئے کہ، آپ کی کہانی کا کردار بڑھاپا نہ جی سکے،اس طرح پڑھنے یا دیکھنے والے کے دماغ میں یہ آتا ہےکہ اس نے اپنی پوری زندگی بھرپور گزاری ہے، ہاں اگر ںڑھاپا ضروری ہے، تو، اس کے ساتھ دوسرے فیکٹر ،جو تکالیف کے ہوں، اٹیچ کردیئے جایں، لیکن کوشش کیجئے کہ بڑھاپے تک کسی کردار کو نہ لے کے جایا جائے۔nnان کی زندگی کا کوئی مرکزی مقصد یا ہدف ادھورا چھڑوا دیجئے جتنا وہ کردار اپنے ہدف کو پرجوش طریقے سے سے پورا کرتا ہوا دکھایا جائے گا اور پورا کرنے سے پہلے ہی اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا اتنا ہی اس کا انجام المناک ہوگا اور کمزور دل منحوس مارے اور صرف اپنی ذات کے لیے، حساسیت زدہ قاری / ناظر کی آنکھیں بھر آئیں گے۔ (لول)۔nnجس کردار کی موت لکھنی ہے، اس کردار کو المناک موت کا شکار کرنے کے لئے ،اس کا تعلق/رشتہ، کہانی کے دوسرے کرداروں سے بہت زیادہ مضبوط دکھایا جائے ،ایک چھوٹی سی مثال، حالیہ ٹی وی شوز میں، نیڈ سٹارک، نائیروبی اور ںرلن کی ہے۔nnاگر وہ کسی بیماری کا شکار ہیں، یا کسی حادثے کا شکار ہوگیا اپنی زندگی اور موت کی کشمکش میں جوش اور امید کے ساتھ لڑ رہے ہیں، تب ان کی موت اتنی ہی زیادہ المناک ہوگی، کیونکہ زندگی کی جدوجہد کے لیے لڑتا ہوا شخص اگر زندگی ہار جائے تو اس کی موت، اس شخص سے زیادہ اداسی کا باعث ہوتی ہے جو زندگی کے لئے کوشش کئے بغیر ہی ہتھیار ڈال دے۔nnاگر آپ کسی کردار کو قتل /موت سے ہمکنار، کرنے کا فیصلہ کرہی چکے ہیں تو اسے اپنی کہانی کے کلائمکس یعنی اس کی ٹائم لائن گے بلکل عین درمیان یعنی ، نصف النہار میں قتل/موت سے ہمکنار کیجئے ۔nnموت کے بعد اس کردار کے جنازے، کو بہت زیادہ ہائی لائٹ نہ کریں، ہوسکتا ہے یہ بات کوئی فارمولا نہ ہو ،لیکن لیکن ذاتی رائے یہ ہے، کہ کسی کردار کی موت کو ،اگر بہت زیادہ گمنام یا عمومی کردیا جائے، اس کے جنازے کی بہت زیادہ تفاصیل نہ دکھائیں ،تو اس کی موت مزید المناک ہو جاتی ہے۔nnان سب تراکیب کا خلاصہ یا شارٹ کٹ یہ ہےnnاب پوری تحریر میں، لفظ کہانی کی جگہ، ‘زندگی’ اور کردار کی جگہ ‘تعلق/رشتہ/مروت/کیفیت’ جیسے الفاظ رکھ کر تحریر ایک بار پھر پڑھیں۔
اور حقیقی زندگی میں، زہریلے افراد سے تعلق ختم کرنے کے لیے یہ سب ٹوٹکے اپلائی کریں
جی ہاں، افراد بھی سانپ سے بلکہ اس بھی زیادہ زہریلے ہوسکتے ہیں، زندگی میں زہر سانپ نہیں، انسان گھولتے ہیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.