پوسٹ – 2019-09-18

زندگی کا دھیما پڑتا انجن، پھر سے رواں کیجئےnnپوسٹ – 9 nnآپ کو اپنی کوششوں کا نتیجہ فوری نہیں ملتا۔n جو کہ آپ کے لیے شاید مایوسی یا ناامیدی کا کا باعث بھی ہو۔nnاس کو یوں سمجھئے، اگر آپ روزانہ ،ایک سگریٹ پیتے ہیں تو ضروری نہیں آپ کو ایک دن میں کینسر ہوجائے۔nnاگر آپ ،کچھ روپے خرچ کر کے روز کافی پیتے ہیں،n تو شاید ،ایک دن میں اس سے،کوئی فرق نہیں پڑتاn لیکن اگر آپ اس عمل کو مستقل جاری رکھیں ۔
تو آگے چل کر ، معاشی طور پر ، طویل المدتی منصوبوں میں اس کے بہت ہیبت ناک نتائج ہو سکتے ہیں۔nnبالکل اسی طرح،جب آپ، سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔n تو آپکو ایک دن میں ریٹرن یا منافع نہیں ملتا،
ایسا اس لیے ہوتا یے، کہ یہ کائنات، تدریج کے مسلمہ اصولوں پر بنی ہے اور انہی کے مطابق چل رہی ہے، اورچلتی رہے گی۔n اسی طرح ، آپ روز کچھ نہ کچھ پروگریس کرکے مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے یہ سوچ کر، اطمینان کے ساتھ، سکون کی، نیند سو سکتے ہیں ،کہ آپ کم از کم، آج کے دن اپنے اصولوں پر کاربند رہے اور مستقبل کی طرف طرف ایک قدم بڑھایا۔nnمختصر کہوں تو ۔
چھوٹے چھوٹے کاموں کا ،لمبے عرصے تک، تواتر سے کیے جانا، انہیں ،جوان کر دیتا ہے nn مستقبل آج کا نومولود ، اور کل کا کڑیل جوان ہے ، nکیسے ممکن ہے کہ مستقل مزاجی سے اس کی افزائش کی جائے۔
اور کل کو وہ، جوان نہ ہو۔
ہاں ایک دن میں نتائیج دیکھنے کے خواہاں، محض اپنی اضطراریت کی وجہ سے تمسخر کا باعث بنتے ہیں، گویا،n غیر مستقل مزاجی خود سے، اور شکوے زمانے سے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.