پوسٹ – 2019-09-16

زندگی کا دھیما پڑتا انجن، پھر سے رواں کیجئے۔nnپوسٹ – 7nnکیا آپ اتفاق کرتے ہیں کہ ، زندگی میں بہت سی چیزوں، بلکہ تمام چیزوں پر اصولوں کی ہی حکمرانی ہوتی ہے۔nnاصول قدرت قوانین جیسے ہوتے ہیں، nیہ فطری اور قدرتی ہوتے ہیں، nان کی ماہیت آفاقی ہوتی ہے۔ nیہ اقدار یا جذبوں کی طرح نہیں ہوتے، nجن میں ذاتی عقائد اور کیفیت مدغم ہوںn بلکہ، اصول، حقیقت پسندی پر انحصار کرتے ہیں،
کتنے ہی تلخ حقائق ہوں، کیفیت کا کوئی کام نہیں ، اصولوں کی پاسداری میں۔
کشش ثقل کو ہی لے لیجئے، وہ ایک مسلمہ اصول پر کاربند ہے کہ کوئی چیز گرے گی، تو گریو ٹی اسے اپنے تمام پیمانوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یے کنٹرول کرے گی۔nnبالکل ایسے ہی،n ہم خود پر ایک اصول لاگو کرلیں۔
کہ ہم ،روزانہ صحت بخش غذا کھائیں گے, تو یہ بات یقینی ہے کہ ہم اس کا فائدہ /نتیجہ، اچھی صحت کی صورت میں دیکھیں گے۔nnبالکل ایسے ہی اگر خود کو اس اصول کا پابند کرلیں کہ ،n ہم روزانہ ایک فقرہ لکھیں گے، تو ایک دن ،کتاب مکمل کر چکے ہوں گے
اور تو اور، ہم یہ طے کر لیں کہ nہر مہینے اپنے قرضوں کا کچھ حصہ ادا کردیں گے تو آخرکار ،ان کو مکمل طور پر اتارسکیں گے۔
اور اگر ہم مناسب اور عقلمندانہ سرمایہ کاری کریں، تو یقینا وہ ہمیں فائدہ دے گی۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.