ماسٹر سٹروکnnنجانے اسے کیا ہوا کہ nاس نے اپنی بنائی ہوئی خوب صورت پینٹنگ کے نشیب فراز پر فائنل سٹروکس کھینچتے، یک لخت، سیاہی کا ڈبہ الٹ دیا۔
جنونی قہقوں کے درمیان اس کے ہاتھ، پینٹنگ پر تیزی سے چل رہے تھے۔
ماحول کا تناو بڑھ رہا تھا
وہ پاگلوں کی طرح کینویس پر سیاہ اسٹروکس کو فائنل ٹچز دے رہا تھا۔nnتصویر مکمل ہوگئی۔
آج اس کی نمائش تھی۔
اخبارات نے اس کی تصویر کو خوب پذیرائی بخشی
عجیب روپ بخشا تھا اس نے
اپنی وہ محبوبہ پینٹ کردی تھی جس کو آج تک صرف لوگوں نے سنا تھا، یا جس پہ ان کا شک تھا کہ اس کا آرٹسٹ کے ساتھ کچھ ہے۔۔ بس ، پینٹنگ میں چہرے کی جگہ بس ایک سیاہ سوالیہ نشان تھاnnاور اس کے دائیں طرف nدو الفاظ لکھے تھے۔۔nn nعورت ، نافرمانی ؟nnاخبارات اس پینٹنگ کو ماسٹر سٹروک کا نام دے ریے تھے۔
پوسٹ – 2019-09-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد