اپنے جذبات پہ قواعد و ضوابط کیسےلاگو کریں ؟nnچھٹا اصول nnخود شناسائی اور فوکس کی مشقیں nnآج کا ہیجان خیز دور ،فوکس ،یعنی ارتکاز کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
جب فوکس نہ رہے تو،ادراک، شعور،لاشعور، خود شناسائی، جیسی چیزیں محض ،کتابی ںاتیں لگنے لگتی ہیں۔
اور پھر ہم، ذرا ذرا سی بات پر ،اضطراری انداز میں ردعمل دینے لگتے ہیں ، اور یوں جذبات پر کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ، مشق کرکے اپنے ذہن کی مضبوطی اور فوکس پر کام کیا جائے تاکہ ،خود شناسائی ،حاصل کرکے ادراک اور لاشعور کے دروازوں پہ دستک دی جاسکے۔
یہ عمل ہمیں اضطراری جذباتیت اور ردعمل کی زندگی سے نکال کر کر، معاملہ فہمی کی طرف لے جائے گا اور ہمیں، اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جذبات پر، مکمل کنٹرول بخش دے گا۔
نتیجہ؟ nذہنی دباؤ ، ڈپریشن اور بے چینی میں کمی۔
اس عمل سے آپ کو اپنے جذبات و کیفیات کو جج کئے بغیر سمجھنے میں بہت مدد ملے گی، اور یہی مائنڈ فل نیسس یعنی خود شناسائی اور ادراک کا مقصد بھی ہے۔
پوسٹ – 2019-09-07
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد