اپنے جذبات پہ قواعد و ضوابط کیسےلاگو کریں ؟nnچوتھا اصولnnمثبت افراد سے تعلق رکھیںnnشخصیت کوئی بھی ہو، رشتہ کیسا بھی ہو ،تعلق بہرحال ،مجموعی طور پر ،مثبت افراد سے ہی رکھنا چاہیے۔n یا یوں کہیں کہ، زیادہ تعلق انہی سے رکھنا چاہیے،n جو آپ کی زندگی میں، کسی بھی قسم کی مثبت کیفیت کا سبب بنتے ہوں۔nnیاد رکھئے، آپ کا اختیار ،رشتے بنانے پہ نہیں، لیکن تعلق کیسا اور کتنا رکھنا ہے، اس پہ بہرحال ہوتا ہے، اگر آپ ، اندر سے گلابی اور خود ترسی کا شکار،مروت و منفیت کے مارے، حساس احمق نہ ہوں۔
وجہ اس کی سادہ سی ہے کہ
انسان کے جذبات، احساسات، نفسیات، اور باطنی کیفیات، حتی کہ تحت شعور تک میں چھپے، جذبات کو کنٹرول کرنے کے ،ٹریگر پوائنٹس، آپ کی ذات سے جڑے، مثبت یا منفی رشتوں/تعلقات سے، بہت اثر لیتے ہیں۔
مختصرا یہ کہ۔
اکیلے رہ لیں، زہریلوں میں مت رہیں۔
ب چ
پوسٹ – 2019-09-06
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد