کیا ان سات زہریلے اور منفی افراد کے تذکرہ کے دوران آپ کے دماغ میں کسی ایسے شخص کا چہرہ ابھرا؟nn جس کی شکل تک دیکھنا تک پسند نہ کرتے ہوں؟
جو آپ کے موقف کو کچھ بھی گردانتا نہ ہو؟
جو مستقل آپ کی نا ک نیچی کروانے کے چکر میں رہتا ہے؟
اس کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ اس کے سامنے دبے ہی رہے؟
تو اپنے آپ سے چند سوال پوچھئےnnکیا مستقل بنیادوں پر آپ کو اس کے مسائل حل کرنے پڑتے ہیں؟nnکیا کثر ایسا ہوتا ہے کہ اس کا کیا ،آپ کو بھرنا پڑے ،اور وہ خود پردوں میں بیٹھا محفوظ رہے؟nnکیا آپ اس سے ملاقات کو ایک خدشہ سمجھتے ہیں؟nnاس کے ساتھ بتائے گئے کچھ وقت کے بعد ،آپ کو اپنا آپ خالی خالی، منفی یا توانائی سے بالکل عاری, محسوس ہوتا ہے؟ جیسے آپ کسی ذہنی یا تخلیقی کام کرنے کے اہل نہ رہے ہوں ؟ nnکیا آپ کو ان کی موجودگی میں غصہ ،ڈپریشن ،اداسی یا ایسی کوئی بھی منفی کیفیت آنے لگتی ہے ؟
کیا آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمہ وقت آپ کو ،انہیں متاثر کرنے یا کچھ نہ کچھ ثابت کرنے کی ضرورت درپیش رہتی ہے۔nnکیا آپ کو ان کی ڈرامے باز حساسیت، اور مسائل سے فرق پڑنے لگا ہے؟
کیا ایسے لوگ آپ کو ،یا آپ کی ضروریات کو، نظرانداز کرتے ہیں ؟nnکیا ایسے لوگ آپ کے اطراف میں ہیں ، جن کوکسی معاملے می انکار کرنا ان کی انا بھسم کردیتا یے ؟nnایسی تمام کیفیات کو سوچتے ہوئے اگر آپ کے ذہن کی پردہ اسکرین پر کسی کا ، تصور ابھرا ہے ،تو قطع نظر کہ ، اس سے رشتہ کیا ہے اس سے تعلق کتنا دیرینہ اور پرانا ہے، اور گہرا ہے اسے یکلخت اپنی زندگی سے خارج کرنے کا سوچنا شروع کر دیجیئے
ایسے تمام افراد جو مذکورہ بالا کیفیات کا سبب بنتے ہو ں ان سے دوری ہی واحد علاج ہے اور ان کو اپنی لائف کا کنٹرول دینے نے اور ان سے رائے لینے ،ان سے معاملہ ڈسکس کرنے سے، بچئےn حتی کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کی ہر بات پر انکار کرکے، ان کو خود سے دور کیجئے، ورنہ یہ زہریلے اور منفی گمان کے مارے لوگ آپ کی زندگی میں ، زہر گھول دیں گے
پوسٹ – 2019-09-02
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد