پوسٹ – 2019-08-31

چوتھا زہریلا n(املا کی غلطی نہیں ہے اس ٹائٹل میں)nn – ڈرامے باز مظلومnnیہ زہریلے افراد کی وہ چوتھی ٹائپ ہے ،جو مسلسل اپنی مکار قسم کی ڈرامے بازیوں سے، توجہ حاصل کرنے کی ،گھٹیا کوشش کرتے رہتے ہیں, اور اکثر، کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔n یہ معاشرے میں پھیلی ہوئی نرم خوئی یا غیر ضروری اور غیر متعلقہ مٹھاس ، یا حساسیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔nnان کے ساتھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ غلط ہی ہوتا ہے، اور صرف انہی کے ساتھ ہوتا ہے۔
یا ان کے ساتھ نہیں بھی ہوتا ، تو بھی یہ دوسروں کی سچی جھوٹی کہانیاں سن سن کر، انہیں مظلوم گردانتے ہیں بلا تحقیق
ابھی ایک مسئلہ حل نہیں ہوتا کہ، دوسرا سر اٹھا لیتا ہے ۔
یہ ڈرامائی حالات / صورتحال کے لئے مقناطیس کی سی حیثیت رکھتے ہیں
ان کے بقول، برے حالات، برے معاملات، مظلومیت، کسمپرسی بےبسی، اداسی ، ان کی طرف گویا کھچی چلی آتی ہیں۔
طرفہ تماشا n(نیا لایا ہوں آج کیسا یے ؟ طرفہ تماشا)nخیر، طرفہ تماشا یہ ہے، کہ
یہ آپ سے ہمدردی، دلسوزی ،گداز، نرمی ،مروت، سب چاہیں گے لیکن، آپ کی نصیحت یا مشورہ بالکل نہیں ۔ nاور اس پر عمل تو کرنا درکنار،سننے پر بھی تیار نہ ہوں گے۔
کیونکہ ،ان کا ذہنی پیٹرن، کچھ اس طرح رواں ہوتا ہے کہ، یہ صرف پرابلمز لے کر آتے ہیں، اور اگر آپ کی نصیحت، ان کا مسئلہ، حل کر دیں، تو یہ ان کی سوچ کے ربط یعنی پیٹرن، کے خلاف چلا جاتا ہے۔n کیوں کہ ،اول تو یہ مسئلہ حل کرنے کی نیت ہی نہیں رکھیں گے ،لیکن اگر ہو بھی جائے تو یہ ان کے لیے شومئ قسمت کا سا، سین ہوگا، اور پھر یہ ،دوسرا پرابلم لے آئیں گے،n یعنی، ان کا معاملہ مسئلہ کا حل نہیں، مسلہ اٹھانا ہے nآپ نے سنا ہو گا جن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا وہ مسئلہ بنا لیتے ہیں بس یہ وہی لوگ ہوتے ہیں۔
اگر آپ کا ان کے ساتھ کوئی تعلق ہے تو یاد رکھئیے یہ محض کمپلین کمپلین ،کمپلین، مسئلے، مسئلے، یہی سناتے رہیں گےجہاں، یہ مظلوم ہوں گے اور دوسرا ظالم،n سارا قصور سامنے والے کا ہوگا اور یہ معصوم ہوں گے ۔n کیونکہ اس طرح انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ توجہ کا مرکز اور زیادہ اہم ہیں۔
مشکلات میں لتھڑی ہوئی ،مظلومیت کی ماری، ان کسمپرسی کی پوٹلیوں سے خبردار رہیں، nورنہ کسی دن ،آپ بھی، ان کے ڈرامے کا محض ایک کردار بن کے رہ جائیں گے۔
اور پھر آپ بھی چیخ اٹھیں گے
مظلوموں کا ساتھی ہے، الطاف حسین الطاف حسین۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.