پوسٹ – 2019-08-30

جینئیس کیا ہوتا ہے ؟n nاس لفظ کا مطلب ہرگز صرف وہ نہیں جو ہمیں عرصہ دراز سنتے آئے ہیں
یعنی ذہانت کی انتہاؤں پر پہنچا ہوا ایک ایسا شخص
جس کا شعور کمال، جس کی صلاحیت بےمثال ،اور جو عقلمندی کی ان بلندیوں پر براجمان ہو جہاں، عام شخص کے پر جلتے ہوnnایسا ہرگز نہیں ، بلکہ، جینیس، صرف ایسے شخص ہی کو نہیں کہتے۔جو قدرت کی طرف سے ایسا کوئی انوکھا تحفہ لے کر پیدا ہوا ہو۔
ٹھیک یے، کچھ لوگ ہوتے ہیں ایسے جنہیں قدرتی صلاحتیوں سے نوازا گیا ہوتا ہے۔nnلیکن ایسے اشخاص جنہیں آپ جینیس سمجھتے یا مانتے ہیں وہ, آپ کے خیال میں, روزانہ محنت اور , مختلف معاملات کو تکمیل پہنچانے کے لئے انتھک کوشش نہیں کرتے ہوں گے؟nnاس کا مطلب یہ ہوا کہ جینیئس وہ شخص بھی ہو سکتا ہے جوn مخصوص عادات و اطوار
ذہنی پیٹرن / ذہنی قوت اور انتھک مشقوں
پر یقین رکھتا ہوں اور اس پر عمل بھی کرے ۔nnذہنی استعداد بڑھانے کے کیےدرج ذیل تین طریقے اپنائےnnخود انعکاس یعنی سیلف ریفلیکشن، یعنی خود سے سوالات کیجیے مثلا، آپ جو بھی کرتے ہیں وہ کیوں کرتے ہیں ؟nnروزانہ کم از کم بیس سے پچیس منٹ مطالعے کے لیے وقف کردیں۔nnروزانہ بیس سے پچیس منٹ مطالعے کا مطلب یہ ہے کہ، آپ تقریبا پندرہ صفحے روزانہ پڑھ رہے ہیں، یعنی سال کے اختتام میں ،آپ تقریبا پندرہ سے بیس کتابیں پڑھ چکے ہونگے،n سوچیے یہ سال بھر میں کی گئی ، وقت اور پیسے کی کیسی بہترین سرمایہ کاری ہے۔nnفوکس یعنی ارتکاز کی مشقوں کے لیے دن میں تیس منٹ نکالیں ۔nnاگر آپ روز پندرہ سے بیس منٹ مطالعے اور پچیس تیس منٹ فوکس یعنی اپنی ذات کے لیے بھی نہیں نکال سکتے، تو پھر معاشرے سے شکوہ کیسا ؟nnآپ کی راہ میں اصل رکاوٹ تو آپ خود ہیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.