اپنے دن کا آغاز مثبت سوچوں سے کیجئےnnکسی ایسی عادت کو اپنا لیجئے , جو دن کے آغاز میں کرنے سے ,آپ کا موڈ بہتر رہے ، مختلف لوگوں کے لئے یہ الگ الگ ہوتا ہے، کسی کے لیے بلکہ شاید تمام لوگوں کے لیے وہ عبادت بھی ہو سکتی ہے، یا کوئی بھی ایسا ، روز مرہ کا کام nمثلاً کچھ لوگ کافی پی کر دن کا آغاز کریں تو ان کا موڈ بہت اچھا رہتا ہےnnدانستہ طور پر اپنے دماغ کو ایسی کیفیات کی طرف مائل کریں ایسے ،عمل کی طرف موڑیں، جس کو کرنے سے دماغ کے اندر مثبت کیفیات پھوٹیں۔nnکیونکہ ، اگر آپ اپنے دن کے آغاز میں دماغ کی طرف متوجہ ہوکر یہ کام نہیں کریں گے تو لامحالہ اس کے اندر منفی کیفیات کا اجراء ہوگا اور وہ آپ کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کرے گا ۔n کوئی ایک مقولہ ،کوئی ایک جملہ ،کوئی ایک سوچ،جو آپ کے مزاج کے ساتھ ملتی ہوں اسے اپنا لیں جیسے کہ، کچھ لوگوں کے لیے وہ کسی گانے کے بول بھی ہو سکتے ہیں ہیں کچھ لوگ ، مختلف کوٹیشنز کے ذریعے ،انہیں لکھ کر ، ان کیفیات کو اجاگر کرتے ہیں،اسی طرح آپ بھی کسی ایک جملے کو، اپنے دماغ کو مثبت کیفیات کی طرف مائل کرنے کی ،چابی بنا لیجئے۔
وہ کوئی عادت بھی ہوسکتی ہے جیسے ،مسکرانا ،جیسے بآواز بلند مختلف معاملات میں خدا کا شکریہ ادا کرنا ، کائنات کی نعمتوں تو کو سوچتے ہوئے تشکر کی کیفیات پیدا کرنا۔
اور تو اور، اس بات کو لے کر خالق کائنات کا شکریہ ادا کرنا, کہ اس نے آپ کو زندہ رہنے کے لیے ایک اور دن دیا جس میں آپ خود کو بہتر شخص بنا سکتے ہیں میرا خیال ہے، صرف ایک یہی یہ موٹیویشن ہی پورے دن کو کو بہتر کرنے کے لیے بہترین ہو سکتی ہےnnدن کے آغاز میں اپنی ای میل ، فیس بک، یا میسجز چیک کرنے سے گریز کریں۔ nnاگر آپ دن کے شروع میں یہ کام کرتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے دن کے شروع میں ہی اپنی ترجیحات سیٹ کرنے کے بجائے دوسروں کی ترجیحات کی طرف متوجہ ہیں۔
گویا اپنے دن کا بہترین حصہ یعنی اس وقت جب آپ سو کے اٹھتے ہیں اور آپ کا دماغ بہت فریش ہوتا ہے ،وہ وقت آپ کے دن کا بہترین حصہ ہوتا، اور اس وقت میں آپ دوسروں پہ لگا رہے ہیں یعنی ان کے پیغامات ان کے میسج چیک کرنے میں دماغ کو باسی کر کے ںوسی ٹکڑا کر رہے ہیں۔
ایک بات یاد رکھیں، جتنا زیادہ فوکس خود پر کرکے اپنے دن کا آغاز کریں گے، گاتنا ہی زیادہ آپ باقی ماندہ دن میں دوسروں کی مدد کرنے یا ان کی ترجیحات میں ان کا ساتھ دینے کے قابل ہوں گے۔nnسو یاد رکھیے،
پہلے آپ، باقی بعد۔
نوٹ: یہ خود غرض، حساس منافقین پہ لاگو نہیں ہوتا
پوسٹ – 2019-08-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد