پوسٹ – 2019-07-28

مائی فٹn———————–nمیں تم سے پیار کرتی ، تھی، ہوں، اور رہوں گیnn۔nnاس نے ٹھنک کے، فراز کو دیکھا،اور نٹ کھٹ سی بولی nnاچھا؟
سوچ لو۔۔ nسوچوں ؟ مطلب تم سے پیار کرتے ہوئے سوچوں یا تمھیں سوچوں۔nnجو کہوں اسے سمجھو۔nnوہ لفظوں کو اڑنا سکھا رہا تھا۔۔ جب نبیہہ نے اس کی کنسٹریشن اڑا دی۔nnمٹھی کھولو۔
اس نے کاغذ سے ایک لفظ چن کر نبیہہ کی طرف اشارہ کیا
ہمم کیا کرنے لگے ہو
اعتماد
فراز مسکرایے ہوئے، کمینگی کی آخری حدوں کو چھوتا، تھا، nجسے چاقو کے دندانے میں زندگی بھر گئی ہو۔
اچھا ہاتھ لاو ، مٹھی کھولو ، اور یہ تحفہ سنبھالو، nاس نے کاغذ پہ نگاہ کی اور جھک کر اس کے ہاتھوں کے عین درمیان ایک لفظ لکھاnnمٹھی مت کھولنا
جب تک میں نظروں سے اوجھل نہ ہوجاوں۔
کہاں جا رہے ہو۔
کچھ لفظوں اور کرداروں کی سرکشی کا علاج کرنا ہے
جلد آوں گا nاس نے۔ مڑ کر دیکھے بغیر جواب دیا اور کاغذ قلم اٹھایے دور ہوتا چلا گیا nnپتہ نہیں کیا لکھا ہوگا ، نبیہہ مٹھی بند کئے گھر آگئی ۔ nnنجانے کب تک بند رکھنی ہے۔ nکیا لکھا ہوگا ، تجسس اسے کاٹے ڈال رہا رھا
جلدی جلدی کمرے میں بند ہو کر اس نے مٹھی کھولی۔
وہاں ایک لفظ لکھا تھاnn’فرمابنرداری’nnاس نے جھلا کر فراز کو فون کیا
یہ کیا ہے بھئی، nکیا کیا ہے ؟
یہ فرماں برداری
یہ امانت ہے
سنبھال لو گی
جی
اوکے اب دوبارہ رابطہ نہ کرنا nفراز نے فون کاٹا اور سامنے بیٹھے کومل وجود سے گویا ہوا
ہاتھ لاو , nاس نے ہاتھ آگے کیا
فراز ںے جھک کر اس کی خوبصورت ہتھیلی پہ صرف ایک لفظ لکھا
جاو اب جب تک میں چلا نہ جاوں اسے کھولنا متnnٹرن ٹرن ٹرن
فون کی سکرین پر نبیہ کی حساسیت کراہ رہی تھی۔nnفراز نے نمبر بلاک کر کے ایک طرف تھوکا
اور بڑبڑاتا ہوا وہاں سے چل پڑا
جانے سے پہلے کاغذوں کے جن پلندوں کو اس نے آگ دکھائی تھی nان کی راکھ میں nچند الفاظ واضح تھے
حساسیت
مظلومیت
فرماں برداری
دکھاوے
نافرمانی
مائی فٹ۔۔nnاس ںے حقارت سے سگرٹ ان پر مسل دی تھی۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.