سترہ جون دوہزار بارہn—————————————–nn اللہ اس فوزیہ وہاب کو موت دے دے “nnآج سے دو ہفتے پہلے جب میڈیا پر فوزیہ وہاب کی علالت کی خبریں چل رہی تھیں اس وقت یہ جملہ میں نے فیس بک کے ایک بہت ایکٹو ممبر جو تقریبا ایک لاکھ نوجوانوں کے گروپ کو چلا رہا شخص کے اسٹیٹس اپڈیٹ پر پڑھا اور اس کے نیچے آنے والے تبصروں کی تعداد کافی زیادہ تھی اور سب زور و شور سے آمین کہہ رہے تھے ۔n جب ان صاحب سے اس بد دعا کی وجہ پوچھی تو انہوں نے انتہائی اشتعال انگیز زبان میں کہا”جتنی دیر سے میں اس کو بددعا دے رہا ہوں میرے گھر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ۔”میں ان کے بددعا سے بجلی پیدا کرنے کے اس انوکھے طریقے پر دنگ رہ گیا ۔nn——————————————————nگیارہ ستمبر دوہزار اٹھارہ n——————————————————nاور آج جب کلثوم نواز کے اتنقال پر فیس بک پر جب یہ پڑھاn”کلثوم نواز بیماری کا ناٹک کرتے کرتے سچی مچی مرگئی ، اللہ اسے جہنم میں جگہ دے -nnروک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے ۔

اترك رد