پوسٹ – 2018-08-29

کچھ دیر پہلے میں نے ایک پوسٹ کی تھی ، کہ ناموس سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کے لیے اپنی ایکٹویٹی فیڈ میں ناموس کا لفظ لکھیں اور جو پوسٹ اوپر آئے اسے ری پوسٹ کردین ، یاد رکھیں ری پوسٹ کرنا ہے — شئیر نہیں nجب میں نے یہی طریقہ اپنی ٹائم لائن پر آزمایا تو پتا چلا کہ یہ تقریبا چالیس پوسٹس ہیں جو میں نے نمبر وار لکھ کر اس لنک پر ڈال دی ہیں ، ان میں ناموس رسالت سے متعلق وہ تمام پوسٹس ہیں جو میں نے اپنی ٹائم لائن سے نکال کر رکھی ہیں ، ہر پوسٹ کے اوپر اس کا نمبر درج ہے ، اس کا مقصد ان اصحاب کو مواد مہیا کرنا ہے جو اپنی وال پر کچھ لکھنا چاہ رہے ہے ہوں اس حوالے سے ، ان پوسٹس کو کاپی کر کے اپنی وال پر ڈالئیے تاکہ فیس بک فیڈ اس موضوع سے بھر جائے ۔۔ nان پوسٹس کے اندر چھوٹی بڑی ، تمام پوسٹس ہین سو اپنے مزاج کے مطابق اپنی وال پر پوسٹس کردیں ۔۔ nnپوسٹس کے مجموعے کا لنک کمنٹ میں اس لیے ڈال رہا ہوں کیوں کہ فیس بک کسی بھی ایکسٹرنل لنک کو نہیں پنپنے دیتا ، اور ہاں اگر کسی کو لنک میں جانے میں کوئی تکلیف ہے یا اعتراض ہے تو اسے ان تمام پوسٹس کیو کاپی ، پی ڈی ایف کی شکل میں بھی بھیجی جاسکتی ہے ، اس میں کوءی ذاتی انا تو ہے نہیں ، اس لیے جہاں جہاں جس جس ذریعے سے یہ مواد پہنچے ، اچھا ہے ۔۔ اور برائے مہربانی ، نام مینشن کرنے کی ضرورت نہیں میرا، میں ویسے ہی کمزور نفس کا ریا کار سا بندہ ہوں ، کچھ خالص عمل تو میرے پلے رہنے دیں ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.