پوسٹ – 2018-08-29

ایک پروفیشنل کمپنی میں سب افراد اپنے ذاتی ، سیاسی ، نظریاتی اور کچھ حد تک مذہبی مفاد کو سائیڈ پر رکھ کر کام کرتے ہیں ۔۔ کس لیے ؟ صرف پیسوں کے لیے ۔ صرف پروموشن کے لیے ؟ وہاں کوئی کسی کو نہیں کہتا کہ تو فلانی پارٹی کا ہے نا ، اس لیے میں تیرے سے بات نہیں کرتا رہا یا تیرے ساتھ کام نہیں کر رہا حتی کہ آپ کا باس بھی اگر آپ کے مخالف نظریات کا ہو تب بھی آپ کو گوارا ہوتا ہے کیوں کہ وہاں مقصد محاذ آرائی نہیں ۔۔ سیٹ بدلائی یا ترقی پانا ، تنخواہ بڑھانا ہوتا ہے ۔۔ بس اسی روئیے کی ضرورت ہے جو کسی سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں ۔۔ کیوں کہ ان لوگوں کا مدعا صرف بندے کو گھیر کر اپنی پارٹی میں لانا ہوتا ہے ۔۔ اور کچھ نہیں ۔۔ ایک ایسی پروفیشنل کمپنی کی ضرورت ہے جوجدید، ماڈرن ، تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر سائبر ورلڈ میں ان لبرل اور اسلام مخالف اقدامات کا مقابلہ کرے ۔۔اورجیسا کہ کارپوریٹ کلچر میں ہوتا ہے ذاتی نظریات یا پارٹی پالیسی کا منجن بیچنے والے کو فائر کردیا جاتا ہے – ایسا ہی کیا جانا چاہئے یہ سیاسی جماعتیں صرف کیچڑ اور چھینٹیں اڑاتیں ہیں مصلحتوں کے نام پر ۔nnبالکل جیسے کہ کارپوریٹ میں ہوتا ہے nپہلے چند افراد ، کچھ پالیسیز بناتے ہیں nپھر وہ کچھ لوگوں کی ہائرنگ کرتے ہیں nپھر وہ ہائر ہوئے لوگ کچھ اور لوگوں کی ہائرنگ کرتے ہیں nاس کے لیے پروپر اشتہار بازی ہوتی ہے nبندے کا رجحان دیکھ کر انٹرویو لے کر اس کی دلچسپی دیکھ کر اس کو اس کی مرضی کے ڈیپارٹمنٹ میں ڈالا جاتا ہے nمختف ڈیپارٹمنٹ ہوتے ہیں nایچ آر
پروڈکشن nآئی ٹی nسوشل میڈیا ٹیم nمینیجمنٹ nمارکیٹینگ ٹیم nپریشر گروپ nوغیرہ وغیرہ nاس طرح کا ایک خاکہ بنا کر کم شروع کیا جاسکتا ہے اور مقصد جس طرح کمپنی کا پیسہ کمانا ہوتا ہے اسی طرح اس کمپنی کا مقصد صرف اور صرف لبرل اور اسلام بیزاروں کا قلع قمع کرنا ہو – ہر محاذ پر یہ کمپنی کسی سے کوئی فنڈ نہ لے سیلف فنڈڈ ہو ۔ بہت طریوے ہیں سیلف فنڈنگ کے زیادہ تر نیٹ سے منسلک ہیں ایک خاکہ ایسے ترتیب دیا جاسکتا ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.