پوسٹ – 2018-08-28

ایک لمحے کو تصور کریں کہ آُپ کسی دوست کی وال پر , موت کی خبر بن کر پڑے ہوں. اور فیس بکی ہجوم اس پوسٹ ہر عادتا سیڈ والا ری ایکشن دے ریے ہوں, کمنٹ میں انا للہ لکھ رہے ہوں اور اگلے ہی لمحےوہی لوگ, نچلی پوسٹس پر جا کر اس وقت کسی بھی سیاسی مدعے ہر ٹھٹھا اڑا رہے ہوں, سیاسی , مذہبی لڑاییاں لڑ رہے ہوں, پھر کچھ دنوں میں آپ کی لاش , اسی دوست کی پوسٹ پر پڑی پڑی اکڑ جائے اور بالاخرتمام ری ایکشن اور اناللہ کے تبصروں سمیت نیوز فیڈ میں دفن ہوتی چلی جائے, یہ موت کا ریماینڈر نہیں, ہماری بے سروپا مصروفیت کا نوحہ ہے.

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.