پوسٹ – 2018-08-20

یہ بات پاکستان کی ہے n———————————-nnبھائی دھاندلی سے بنا یا دعاوں سے، اب تو بن گیا، اب پی ٹی آئی کا چئیرمین ، ہمارا وزیر اعظم ہے ، پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے ، وزیر اعظم کی کرسی کی تکریم ہم پر پاکستانی کے طور پر فرض ہے ، کرنی چاہئے ، اختلاف جتنا کرنا ہے کرو ، لیکن پاکستان کی شیروانی ، پاکستان کی کرسی ، پاکستان کے وزیر اعظم کی عزت کم از کم میں تو کروں گا، ہاں جو غلط ہوگا اسے نشان زد ضرور کیا جائے گا لیکن یہ کیا ، ہر بار جو بھی بنتا، پارنے والے اسے وزیر اعظم ماننے سے انکار کردیتےہ ہیں یہ قومی رویہ بنا لیا ہے ہم نے ، ہمیں ان چیزوں سے اوپر اٹھنا ہوگا، بشری بی بی کو لے کر کی گئی ساری کمینگیاں اس وقت تک مزاح تھیں جب وہ صرف کپتان کی بیوی تھیں ، اب وہ پورے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خاتون اول ہیں ، ان کی عزت آبرو ، پاکستان کی عزت آبرو ہے ، جیسے ہم نے بے نظیر کو دی جیسے ہم ترکی کے صدر کی وائف کو دیتے ہیں اور دیں گے ، ان کے خلاف کوئی ایسی ویسی بات ، پاکستان پر دھبہ ہوگی ، یقین کریں اب بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی کم نہیں کرتے ، اس طرح پی ایم ایل این والے بھی کم نہیں لیکن دوستوں ایک ہی ملک میں رہنتا ہے ، رونا ہے دھونا ہے گلے لگنا ہے گلا دبانا ہے ، یہ سب پیار محبت لڑائی جھگڑے مستیاں ، اس وقت تک ہیں جب تک پاکستان سلامت ہے مخالفت کے باوجود آج بھی بے نظیر کو بی بی شہید کہنے کا دل کرتا ہے ، مخالقت کریں جب تک بات ایک پارٹی کی ہو ، لیکن اب بات پاکستان کی ہے ، کپتان کو لے کر پھبتیاں اپنی جگہ ، جس طرح نواز شریف کو تھیں ، اسی طرح ، لیکن دل سے کپتان کے کیے گئے وعدوں کے لیے دعا اور کسی غلط اقدام پر کڑی تنقید ، میرا ملک میرا وزیر اعظم – بات ختم nاب کم از کم میری وال پر پاکستان کےوزیر اعظم لاکھوں دلوں کی دھڑکن، مخالفین تک کے لیے لیجنڈ کھلاڑی ، عمران خان یا ان کے اہل خانہ کے لیے کسی قسم کی فالتو یا کمینگی سے بھرپور بات تو نظر نہین آئے گی ، ہاں مستیاں الگ بات ہے ، دل سے بہرحال کپتان کی کامیابی اور کیے گئے وعدوں پر پورا اترنے کی تمنا ہے ، کوئی ایسا ویسا سٹیپ لیا جس سے بات پاکستان پر آتی ہے ، تو اس کی مخالفت بھی کی جائے گی ۔۔ یہ بات پاکستان کی ہے ، پی ٹی آی کی نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی ہے ، صرف عمران خان کی نہں ، آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ جان رب دی ، ووٹ گلالئی دا-

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.