اس اسٹیٹس پر پالشی کا فتوی ٹھوکنے سے پہلے ان تحاریر کا مطالعہ ضروری ہے جو ڈسکشن ، رائے زنی ، اور مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے کام کا مثلہ کردینے والی میٹنگز بلکہ حل پر ہی ہل چلا دینے والی ڈسکشنز کے بارے میں عرصہ دراز سے لکھی ہوئی ہیں ۔۔ پھر بھی اگر یہ پوسٹ پرو آرمی یا پالش زدہ لگے، تو ایک کام کیجئے — منہ دھوئیں ، آئینے کے سامنے کھڑے ہوں بال بنائیں ، شیو بنائیں ، مسکرا کر اپنے عکس کو آئینے میں دیکھیں اور پوری شدت کے ساتھ اپنی ہستی پر ایک عدد لعنت بھیج دیں اور پھر دوبارہ یہ پوسٹ پڑھیں ۔nn—————————————————nمارشل لا کے نقصانات اپنی جگہ ، لیکن ایک بڑی وجہ جمہوریت زدہ افراد کے چیاوں چیاوں کرنے کی یہ بھی ہوتی ہے کہ پھر ، ہر کتا بلا ، ہر ایرا غیرا نتھو خیرا پارلیمنٹ میں چیاوں چیاوں نہیں کرپاتا – فوج کی غیر نصابی سرگرمیوں کی مذمت لائق تحسین کام ہے ، پر یہ جو فوج سے بے زاری ہے ، اس کے پیچھے عوام اور ان دانشور ٹائپ چیزوں کی ڈسکشن کے چسکے اور فیصلہ کی قوت سے عاری مزاج ہیں ۔ فیصلہ غلط بھی ہوسکتا ہے ، فیصلہ صحیح بھی لیکن یہ ہر کتے بلے کو بٹھا کر چائے سڑکانے ، وقت ضایع کرنے ڈسکشن کرنے تیری رائے میری رائے ہر گلی محلے کے بھنگی کی رائے کا جو احترام ہے نا- اس احترام کی ناک رگڑی جاتی ہے در اصل ، فوج کے مزاج میں یس باس ہے ۔۔ زیادہ چوں چراں نہیں ہے ، اور یہی ان ڈسکشن کے نشئی لولے لنگڑوں کو دکھتا ہے کیوں کہ ان سے خود تو کچھ ہوتا نہیں ،
اس کے آگے تین سے چار پیرا گراف مزید تھے ان جہموری پلوں کی شان میں لیکن میرا خیال ہے اتنی مرچیں مناسب ہیں ۔
پوسٹ – 2018-08-13
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد