گھنگھروn————————————-nnدیکھو مجھے چھوڑ کر مت جاو ، میں برباد ہوجاوں گی ، میں نے زندگی میں کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا، لیکن تمھارے سامنے آنکھ جھکانا نہیں سیکھا ۔ لیکن ایک بات بتا دوں میں بہت پاکیزہ اور مخلص ہوں ، اور تمھاری فرمابنرداری کو جوتی کے نیچے رکھتی ہوں ۔
میں تمھارے جذبات سمجھتا ہوں اور تمھاری مخلصی کو ٹھوکروں میں رکھتا ہوں ۔nnوہ رشتے کو ایش ٹرے میں مسل کر چلا گیا ۔nnکہاں سے آیا ہے میرا سوداگر ؟ اتنے دنوں بعد ؟ nگھنگھرو کھنکھاتی اطاعت گزار طوائف ہنسی تھی ۔۔
بس ایک نافرمان پاکباز کے اصول مسل رہا تھا۔
چل یہ گھنگھرو اتار اور سگریٹ سلگا کر لا ۔۔ اور ہاں آج پورے کپڑوں میں سگریٹ گزاری کرنی ہے، سمجھی ؟ nابھی آئی، اور کیا لو گے ۔۔
تم سے پیمان ؟
کیسا ۔
فرمابنرداری کا
منطور
سوچ لو
اطاعت مین سوچ کا کیا لینا دینا۔
اوہ ہاں ۔
ہونہہ اطاعت اطاعت کرتا ہے nچل بیٹھ آتی ہوں تھوڑی دیر میں ۔
بات سن ۔
ہاں nیہ گھنگھرو کھڑکی سے باہر اچھال دے ۔
اور پائل ؟
وہ رکھ لے ۔ جچتی ہے ۔
ٹھیک ۔
پوسٹ – 2018-07-29
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد