عوامی شعور۔n————————-nnپہلا سین nnکیا یار جہاں دیکھو پل بن رہے ہیں ، روڈ بن رہی ہے ، ادھیڑ کر رکھ دیا ہے پورا شہر، جب دیکھو ٹریفک جام ، پیں پیں پاں پاں ، شور شرابا، چک چک ، پیں پیں ، دھول مٹیnnدوسرا سین nnیار تجھے پتہ چلا ، آج پتھارے الٹ دئے گئے ، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون شروع، یہ جو آدھی آدھی روڈ گھیر کر ٹھیلے والے ، رکشوں کے اڈے چل رہے تھے سب کا صفایا ہوگا۔nnچک چک چک اس بے غیرت حکومت سے اور کیا امید کی جاسکتی ہے ، غریب کا چولہا بجھا دیا، اور اپنا پل ، روڈ جو جگہ گھیر رہا ہے ، ڈسٹ پھیلا رہا ہے ، ٹریفک جام کر رہا ہے ۔۔ اس کا کیا ؟ nnیار جب بن جائے گا تو کس کے کام آئے گا۔nnبس بس چھوڑ تو nnتیسرا سین nnاو بھائی یہ دیکھ رہا ہے وی آئی پی موومنٹ ، اپنی وی آئی پی موومنٹ پراپر ہوتی رہے ۔ اس لیے بنے تھے یہ پل اور سڑکیں -nnیار تو بھی تو سگنل توڑتا ہے، رانگ سائیڈ سے آتا ہے ، یہ بھی تو وی آئی پی موومنٹ ہے ۔۔nnہاں تو؟ ہمارا تو حق ہے ۔ اس ملک نے اس حکومت نے ہمیں دیا ہی کیا ہے nnتالیاں –

اترك رد