پوسٹ – 2018-07-14

کتے، نشئی اور گٹکے -nnہاں یاردینا یہ پینتالیس والی ڈبل روٹی ، نرم ہے نا
ہاں بھائی نرم ہی ہے – -ڈبل روٹی نرم ہی اچھی لگتی ہے nاور پاپے ؟ nپاپے سخت– nسخت چیز کو گیلا کر کے ، چائے میں ڈال کر– نرم کرنے کا لطف ہی الگ ہے ۔
یہ لو بھائی باقی پیسے nجی بہتر ۔ nپانچ کا سکہ جیب میں ڈالنے سے پہلے میٹھے کی طلب ہوئی تو میں نے تنویر بھائی کی دکان کا رخ کیا اور ان کے چہرے پر ایک غیر موزوں سی خاموشی رقصاں تھی ، تنویر بھائی کی کردار نگاری پھر سہی ۔۔ میں بس ان کو پانچ کا سکہ دیا اور ازراہ مذاق کہا، nکیا ہوا تنویر بھائی آنکھیں لال اور چہرہ متورم ؟ روتے رہے ہو کیا ساری رات گرفتاری کے غم میں ؟ nتنویر بھائی مسکرادئیے ، میں چاکلیٹ چباتا ہوا واپس مڑ گیا
پیچھے سے ایک عجیب سے آواز آئی ۔۔
ابے بھائی اس کے چھتر نہیں پڑے نا اس لیے تنویر بھائی رو رہے ہیں ۔
میں پلٹا تو ایک اجنبی باریش چہرہ نظر آیا ، جسے میں جانتا نہین کیوں کہ محلے ایک ٹانگ اٹھا کر چوکوں پر گٹکے کھانا اور نظریات پر موتنا بچپن سے ہی نہیں آتا۔۔ nبہرحال اس اجنبی کے وجود سے ایک اینٹی نواز بو پھوٹ رہی تھی ، اور شکل پر لکھا تھا۔
ہاں میں ٹی وی دیکھ کر سیاسی رائے اور معاملات پر عمدہ رائے دے سکتا ہوں۔
میں مسکراتا ہوا پلٹ گیا۔
اور پھر یہ سوچنے لگا nnکتے، نشئی اور گٹکے پہچاننے ہوں تو پبلک میں سیاسی بات کر کے دیکھیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.