کریلے جیسے لوگnnبڑا زہر بھرا ہوتا ہے ایسے لوگوں اور رشتوں میں جو محتاط رہ کر کھیلتے ہیں ۔۔ جو الفاظ تاش کے پتوں کی طرح پھینٹ کر ادا کرتےہیں ۔۔جو کہتےہیں چپ رہنے میں عافیت ہے ۔۔ جن کی زندگی میں کیا ، کیوں ، کیسے ، کہاں آلودہ ہوا کی طرح بکھرا ہوا ہوتا ہے ۔۔ جنھوں نے اپنے گرد احتیاط لپیٹی ہوتی ہے ۔۔ جو زیادہ سوچتے کم بولتے لیکن دوسرے سے سننے کی ٹوہ میں ہوتے ہیں۔ جنھوں نے اپنی زبان اور ذہن پر پاس ورڈ ز لگائے ہوتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ دوسرا ان کے سامنے آکر خوردبین کے نیچے لیٹ جائے ۔ سچ میں بڑے ہی استھما ٹائپ ہوتے ہیں ایسے لوگ۔۔جو تسبیح کے دانوں کو بھی حساب سے پڑھتے ہیں اور چاہتے ہیں لوگ ان کو confession box سمجھ کر ان کے سامنے دو زانو بیٹھے رہیں۔ کریلے کہیں کے ۔۔

اترك رد