پوسٹ – 2018-05-01

پہلے لگا کہ عطر بیچ رہے ہیں پھر لگا فیض اللہ بیچ رہے ہیں پھر جب فوٹو شوٹ پر سابقہ دو دریا پر تقریبا پہنچے تو معلوم ہوا کہ فیض اللہ صاحب Salam- It’s Premium کے برانڈ ماڈل ہیں – ایمبیسڈر لکھتا تو مجھے لکھنے اور لوگوں کو پڑھتے – موت پڑتی اس لیے ماڈل کافی ہے nفوٹو شوٹ ون کی روداد پھر کبھی لکھوں گا– یہ اسٹیٹس بھی پیڈ نہیں ہے– ظاہر ہے — پے تو لکھاریوں کو کیا جاتا ہے — مجھ جیسوں پے تو بس کیا جاتا ہے
عطر کس کا ہے – nبیچ کون رہا ہے nماڈل کون ہے nفوٹوگرافی کس کی ہے ۔
پہلے دو سوالوں کے جواب اور بزنس ماڈل تو اپنے پلے پڑا نہیں بس اتناپتا ہے کہ یہ Darwesh Perfumes اور سلام اٹس پریمیم کی اجتماعی ہوشیاریاں ہے جو کافی قابل ستائش ہے – کہ نام بڑا مزے دار ہے – او ر کارپوریٹ بھی – شیشی اور ڈبے بولے تو پیکنگ پر بھی جان اور رقم ماری ہے—اور عطر لگا کر کیا کیا مارا جاسکتا ہے یہ عطر خرید کر ہی معلوم ہو سکتا ہے – مثلا بدبو وغیرہ ، ویسے بھی گرمیوں کا موسم ہے ۔۔ مجھ جیسوں کے تو بہت کام آتا ہے یہ خوشبو کا کاروبار—کہ خوشبو میں نہائے رہنا—اور صرف خوشبو سے ہی نہائے رہنے میں عافیت سمجھتا ہوں – پانی ایک نعمت ہے اسے ضایع نہیں کرنا چاہئے ۔۔اچھا اب دوسری بلکہ تیسری بات یہ کہn ماڈل کون ہے
ماڈ ل وہی اپنا- گھنگھریالے بالوں والا فیض اللہ – جو افغان انٹی لیجنس کے چنگل سے نکل کر اوباشوں کے محلے میں جا پھنسا—اور اس سے پہلے ایک کتاب بھی لکھ پھینکی )تیسری مارکٹنگ ہے کتاب کی – پر مجال ہے کہ گفٹ کے نام ٹیبل آف کونٹینٹ بھی نصیب ہوا ہو—بہرحال اللہ تو دیکھ رہا ہے )۔آخری بات یہ کہ فوٹو گرافی کس نے کی ۔۔اس کا جواب تھوڑا سا پیچیدہ ہے وہ کچھ یوں ہے کہ
علیم بھائی کو ہم آخر میں ہی رکھتے ہیں کہ ایک بردبار سے مطمئن آدمی ہیں جو کہتے ہیں کھانا اور کیمرہ ہلانا – جلدی کا کام نہیں – اس کے گواہ صہیب جمال ہیں کہ ان دونوں کو ایک کمرے میں گھنٹو ں بند رہنے کا شوق ہے اور پھر بھی علیم بھائی کی نیند خراب نہیں کرتے Suhaib Jamal n-بہت پیار پایا ہےان دونوں نے – نلی والا بھی اور سادہ بھی ۔تو ہمارے علیم بھائی کیمرے والے جن کی آفیشل سروسز یعنی ان کے کیمرے کی آفشیل سروسز
اس پیج پر مہیا کی گئی ہیں جس کا نام ہے nnAbdul Aleem Photographynnاور یہ فوٹوگرافی بھی سکھاتے ہیں ، پیسے لے کر اندھیرے کمرے میں ۔
واضح رہے — کہ سیفلی کو فوٹوگرافی نہیں کہتے — nn اب اس سٹیٹس میں کافی سارے پیج ٹیگ دئیے ہیں چوائس آپ کی ہے سب نے سارا کام پیسے لے کر کیا ہے– میرا کیا ہے میں تو ایک وقت کے کھانے پر بھی پوسٹ لکھ دیتا ہوں — یہ الگ بات ہے کہ کمپنی کے سی ای او نے کچھ خواتین اور چند خط کشیدہ حروف کا وعدہ بھی کررکھا ہے — پچھلے دو سال سے– عطر میں نے ابھی خریدا نہیںn کہ کمیٹی ڈال رکھی ہے — – گفٹ ملنے کی امید نہیں کہ مہنگا گفٹ کاروبار کاٹ دیتا ہے– کارپوریٹ میں — لیکن nجیسا کام کیا ہے– عطر اچھا ہی ہوگا۔۔ محنت کی ہے لڑکوں نے nاللہ کرے زور خوشبو زیادہ ۔۔
نوٹ: پروف کی غلطیوں کے غیر ضروری مشورے دینے والے اصحاب یہ پوسٹ کاپی کریں ، اصلاح کریں اور مجھے واپس بھیج دیں ، میں اپ ڈیٹ کردوں گا۔۔ کمنٹس میں اردو کے والد صاحب بن کر آپ لوگ بابائے اردو کو گالیاں ہی پڑواو گے – وہ بھی لیبر ڈے پر–

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.