پوسٹ – 2018-04-28

اس محفل میں کھینچی گئی کچھ تصاویر کا انتظار ہے اگر بزرگوں سے اجازت مل جائے تو پوسٹ کروں یہ تو ہمارے گھر کے بڑوں کا فیصلہ ہوگا ، جیسا وہ کہیں گے ہم کرلیں گے ۔۔ کیوں کہ ہم جیسے کہتے ہیں ، وہ بھی ویسے ہی کرنے اور کروانے پر تیار ہوجاتے ہیں — تزکیہ نفس۔
گھر کے بڑوں میں متفق علیہ طور پر Safdar Cheema اور Suhaib Jamalnشامل ہیں – باقی یہ کہ اگر اس محفل میں موجود کوئی گھر کا بڑا بننا چاہےتو اسے ان دونوں اصحاب کی صحبت میں بیٹھنا پڑے گا ،، اٹھنا، بیٹھنا دونوں طریقے سے صحبت اختیار کی جاسکتی ہے ، وہ حسب توفیق والا معاملہ ہے ، یا پھر یہ کہ — جو بزرگ بننا چاہے ، اسے صہیب بھائی کی گاڑی مین اگلی سیٹ پر بیٹھ کر اپنے امیدوں کی کلی کو پھول بنوانا ہوگا اور صہیب بھائی کی امنگوں کی کیاری کو جذبے کا پانی دینا ہوگا، تب کہیں کونپلیں پھوٹیں گی اور شب گزیدگی کے بعد نئی صبح کا آغاز مکمل لباس میں ہوگا۔ شب گزیدگی میں مجھے صرف شب کا مطلب پتا ہے — اور اتنا کافی ۔۔ہے ، کہ مجھے مرغوب معاملات ، شب میں ہی انجام پاتے ہیں ، جیسے کہ وہ محفل جیسے Faisal Josh کی نسبت سے کوٹھا جوش کا نام دیا جاتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.