میمنہ میسرہ کے میمنے ۔nn———————————————-nnاسکرین شاٹ والے ہر اول دستوں کے نام ۔ nnاسہال کی طرح اسکرین شاٹ پھیلانے ، اور پھر موضوع چھوڑ کر اسکرین شاٹ اصلی ہے یا نقلی ۔۔ جیسی تکنیکی بحثوں میں پڑ کر۔۔ مدعے کو کھوہ کھاتا کرنے والے میمنہ میسرہ کے میمنوں سے گزارش ہے کہ ۔nnپکے ثبوت کے لیے ، nسکرین شاٹس کے بجائے ، پوسٹس اور ٹویٹ کے لنکس شئیر کیا کریں nاس سے دو فائدے ہوں گے ۔nn1) جس کے خلاف ہوگا، اسے رننگ کمنٹری کر کے رنڈوا یا رانڈ کردیا جائے گاn2) اس رننگ کمنٹری کے نتیجے میں اگر اس نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ بھی کردی تو آپ کا مقصد پورا ہوگیا۔ گویا اس کا بواسیر جیسا نظریہ وہیں دب گیا۔۔ اب یہ کیا کہ اس کے داغوں کو اسکرین شاٹ کی طرح ہر کسی کی وال پر سجانا ، کمنٹس میں ڈالنا۔۔۔ بے شک کہ یہ ثبوت کے لیے ہوتا ہے ۔۔ لیکن ثبوت آپ الگ سے سائبر کرائم والوں کو دیں ، فیس بک پر عدالت لگا کرثبوت ثبوت کی صدا لگانا، ، صرف اور صرف مسئلےکو غیر سنجیدہ کردینا ہے ۔۔ کیوں کہ آپ کا مخالف آپ پر ہر بار یہ ہی الزام لگائے گا کہ ، یہ تو فیک ہے ، اور کیوں کہ اس کے دل میں چور ہوگا تو وہ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرچکا ہوگا۔ اب اگر آپ سکرین شاٹ لے کر اس کو جگہ جگہ پھیلائیں گے تو اس سے ان کا ڈیلیٹ شدہ گھٹیا نظریہ پھیلانے میں آپ نادانستہ طور پر خود مددگار ثابت ہورہے ہوں گے ۔۔ nاب یہ نظریہ سیاسی ہو، ذاتی ہو ، جذباتی ہو یا مذہبی یا پھر معاملہ توہین رسالت جیسے حساس موضوعات کا ہو ۔۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ پوسٹ کا لنک کاپی کرنا ہے اسکرین شاٹ نہیں ۔
ایک بات اور۔
پروائیٹ چیٹ میں ہونے والی نظریاتی ذلالتوں کے سکرین شاٹ کا مسئلہ نہیں ۔۔ یہاں بات پبلک ٹویٹس اور پوسٹس پر ہو رہی ہے ۔۔ کیوں کہ ان کی بازگشت دور تک جاتی ہے ۔۔ اگر آپ اس کو پھیلانے میں نادانستہ آلے کی طرح میرا مطلب ہے آلہ کار کی طرح استعمال ہو رہے ہیں ۔۔
آخری بات یہ ہے nجیسا ابھی کچھ دنوں پہلے nمیرا جسم میری مرضی والی مہم تھی ۔۔ nبہت سوں کو نہین پتا تھا ، لیکن ان تک پہنچایا میمنے میسرے کے میمنوں نے ۔ ان کے جذبات اور نیت قابل قدر ہیں ، لیکن ہر میدان عدالت اور ہر عدالت میدان نہیں ہوتا۔۔ اور اس طرح کی چنٹو چمار مہمات، اور نظریات پر وار اس ایک خاص پروفائل پر جا کر کیا جائے ، تو ہی فائدے مند ہوتا ہے ۔۔ ہاں سکرین شاٹ رکھیں ۔ جب کوئی مکرے ، تو اس کے منہ پر دے ماریں ۔ اس وقت تک اپنا ہتھیار اپنی شلوار میں محفوظ رکھیں ۔۔ ہتھیار یعنی اسکرین شاٹ ، اور شلوار میں جو جیب ہوتی ہے ۔۔ اس میں موبائل رکھا جاتا ہے ۔ ویسے رکھنا نہیں چاہئے ۔ خیر وہ ایک الگ ٹاپک ہے ۔۔ انفرا ریڈ اور انٹرا کورس والا ۔ وہ پھر کبھی صحیح ۔۔
پوسٹ – 2018-04-04
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد