پوسٹ – 2018-03-15

سٹیفن ہاکنگ کے بلیک ہولز پر اب گریوٹی ویوز یعنی نو دریافت شدہ ۔ کشش ثقل کی لہروں کی لرزش زور و شور سے برس رہی ہوگی، کوئی بعید نہیں کہ ان صاحب نے حضرت عزرائیل علیہ السلام اور منکر نکیر کو بھی اپنی “ہولوگرام” تھیوری کا عکس نہ قرار دے دیا ہو ، کہ ہولوگرام کا بنیادی جز روشنی ہوتی ہے ، اور فرشتے نوری مخلوق ہے اور نور تو ہے ہی انرجی کی خالص ترین شکل۔
اب اس میں کوئی روحانیت یا تبلیغ تو نہیں ہے ۔سیدھے سیدھے سندھ بورڈ سلیبس میں موجود میٹرک کلاس کی فزکس کے پانچ چیپٹر ہیں ۔
بارہواں چیپٹر: آواز اور لہریں بولے تو ویوز اینڈ ساونڈ
تیرہواں چیپٹر: لائٹ کا اجرا اور انعکاس، بولے تو پروپاگیشن اینڈ ری فلیکشن آف لائٹ nچودہواں چیپٹر: روشنی کا انعطاف اور بصری آلات — ہم ۔۔ بصری آلات ۔۔ واہ کیا نام ہے ۔۔ بصری بھی اور آلات بھی — بہرحال ۔۔ ریفریکشن اینڈ آپٹیکل انسٹرومنٹ۔
اور پندرہواں چیپٹر : روشنی کی ماہیت اور برق مقناطیسی شعاع ریزی یعنی nنیچر آف لائٹ اینڈ ایلٹرومیگنٹ اسیپیکٹرمnnہے نا ؟ nمیرا خیال ہے کہ ملحد شلحد لبرل شبرل ، میٹر ک پاس تو ہوتے ہی ہیںnnنوٹ: فزکس کے اسباق کے نام اردو میں پڑھ کر اگر آپ کا منہ ہاکنگ جیسا ہوجائے تو سمجھ لیں آپ کالے بلکہ کالے سیاہ انگریز ہوچکے ہیں ۔۔ یا بس ہونے ہی والے ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.