پوسٹ – 2018-03-14

نیڑے ہو کے کہہ جاندی اے – میں کڑی کمزور نئیں n——————————————————nحنائی ہاتھوں کی خوشبو نے ولید کے اندر انقلاب جگا دیا تھا
وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور صالحہ کی تصویر کے سامنے دو زانو ہو گیا۔۔
اسے اپنی نئی نویلی منکوحہ کے سامنے ایسے بیٹھنا۔ پسند تھا ۔ بس چپ چاپ دیکھے جاتا ۔۔ محسوس کیے جاتا۔۔ nآج وہ سامنے نہیں تھی تو کیا ہوا اس کی تصویر ہی صحیح
یہ ولید کی محبوب ترین تصویر تھی nنوبیاہتا دنوں میں کُھلکھلاہٹ کو کیمرے نے کچھ اس طرح اپنی قید میں لیا تھا کہ صالحہ کہ ایک گال پر مہندی کا دھبہ اور دوسری پر اس کا حیرانی آمیز کھلکھلاہٹ تھی۔ ۔
ولید نے پیار سے اس کے چہرے کو مہندی سے داغدار کیا تھا۔۔nnوہ کہتا تھا کہ میرا بس چلے تو تمیں مجسم مہندی کردوں nاور پھر تمھارے روم روم سے مہندی کی خوشبو پھوٹے ۔۔ nصالحہ کو بھی مہندی بہت پسند تھی کہ وہ اس کا دلہناپا تازہ رکھتی تھی۔۔
آج ولید اسی تصویر کےسامنے دوزانو بیٹھا تھا۔۔
فرق صرف اتنا تھا کہ اس کے موبائل میں جو دوسری تصویر تھی ۔۔۔اس میں بھی صالحہ کے گالوں پہ ایک ہاتھ تھا۔
جو مہندی مل رہا تھا اور صالحہ اسی انداز میں کھلکھلا رہی تھی جس سے مصنوعی غصے کا اظہار بھی ہوتا تھا۔۔nnآج مہندی کا پریم رنگ۔۔۔ خون رنگ شب میں بدلنے کو تھا۔nnولید نے سامبے رکھی صالحہ کی تصویر کے چہرے کو مسخ کردیا۔۔۔ اب شاید رشتے کی باری تھی۔۔nnاس کے سانسوں کی لرزش اس قدر واضح تھی کہ میں یہ فیصلہ نہ کر پا رہا تھا کہ میری شہ رگ پہ ابلتا خون سرسرا رہا ہے یا اس کی لال چنری nدوری کی دھار کچھ ایسی ہی تیز اور ٹھنڈی آگ سی ہوا کرتی یے یہ خونچکاں خیال مجھے صالحہ کے دور ہونے کے بعد ستا رہا تھا nاب جب کہ وہ سمندر پار جاچکی تھی یرے ذہن سے اس کی یادں دھندلی پڑتی جا رہی تھیں nیا شاید یہ موت کا پہرے دار تھا جو زقندیں بھرتا میرے وجود ک آخری آماجگاہ بنانے آرہا تھاnnٹھیک ہی تو ہو رہا تھا میرے ساتھ۔۔ صالحہ کی
قربت میرے لیے موت کا پیام ثابت ہوئی تھی
شجر ممنوعہ کو صرف سونگھنے کا اتنا تباہ کن نتیجہ نکلا تھا کہ ہم دونوں ہی سرعت سے دور ہوتے چلے گئے nآخری گولی میری شہہ رگ پار کر گی تھی دھندلاتی آنکھوں سے میں نے دیکھا تھا کہ اس کا کرچی وجود اس کی لال چنری میرے خون سے بھیگی گھسٹتی چلی گئ تھی
صالحہ نے اپنے منگیتر کی آہنی گرفت میں مچلتے ہوئے جن نظروں سے میری طرف دیکھا تھا ان سےکے ایک ہی مطلب نکلتا تھاnnمیں کہتی تھا نا قریب ائے تو جھلس جاییںnnاترتی شام فارم ہاوس میں میری ٹھنڈی ہوتی لاش پر ماتم کناں تھی۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.