اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال ، بلاشبہ ایک بہت بڑا ، بہت بڑا نقصان ہے ، nاس سے بڑا نقصان ایسے ذہین فطین شخص کا اس دنیا سے بغیر کلمے کے چلے جانا ہے
اس سے بھی بڑا نقصان اور قابل افسوس بات یہ ہے کہ nاس نے خدا کے وجود کی نفی سائنس سے کرنے کی کوشش کی nوہ بلا شبہ ایک وژنری فزسسٹ تھا، پر اس کی نظر ، نظر رہی ، زمان مکان کو سائنس کی عینک سے دیکھتے ہوئے ، خدا کی بچھائی بے جوڑ کائنات کو سمجھتے ہوئے بھی اس کی نظر، نظر ہی رہی ، nاس نے خدا کی کائنات کو اس طرح دیکھا ، ان ان رازوں سے پردہ اٹھایا جو امت مسلمہ کو بچپن سے حفظ کروائے جاتے ہیں nلیکن اس کے باوجود۔۔ اسٹیفن ہاکنگnnہستی اور وجود، نظر اور نگاہ کا فرق نہ سمجھ سکا ، یہ توفیق کے معاملات ہیں ، بے شک اس کا اپنا وجود ، بذات خود ، ایک اشارہ خداوندی تھا، معذور، پلکوں ، اور سوچوں سے بات کرتا شخص ایک ایسا اشارہ ہی تھاجو اللہ تعالی تمام انسانوں کو وقتا فوقتا اپنی طرف پلٹانے کے لیے دیتا ہے ، پوری زندگی میں بمثل حوادث،جھٹکے ، خوشیاں ، کامیابیاں ، دھوکے ، یہ سب اشارے ہوتے ہیں ، کہ nدوڑو اپنے رب کی مغفرت اور جنت کی طرف
سبقت کرو اپنے رب کی جنت اور مغفرت کی طرفnnتاکید کی جاتی ہے ۔ nبار بار ، پلٹ آو، واپس آو، پناہ لو جیسے الفاظ سنتے ہیں پڑھتے ہین ، توبہ کرو، توبہ کادروازہ کھلا ہے یہ سب پڑھتے ، بڑے ہوتے ہیں پھر بھی نہیں پلٹتے ۔۔۔
اور پھر
ہم مایوس ہوتے ہیں ناکامی پر ، مغرور ہوتے ہیں کامیابی پر ، nدونوں صورتوں میں رب سے دور ہوتے ہیں nnاسٹیفن ہاکنگ کو زبردستی جنت میں ٹی لی پورٹ کرنے کے خواہاں آل ڈارون لبرل زادے ، اور ان سے گتھم گتھا ہوتے ، وہ مولوی جو “وی آر دی بیسٹ ” کے غرور مین ، ٹسل لگا کر nسٹیفن ہاکنگ کی علمیت یا یوں کہیں کہ انفارمیشن کی بھی نفی کر رہے ہیں ، ان سب کو بس اتنا سمجھ لینا چاہئے کہ nخدا کے حوالے کے بغیر، اگر سائنس کی راہ پر سفر کرو گے ، تو جہاں وہ راہ ختم ہوگی ، وہاں خدا کھڑا تمھارا انتظار کر رہا ہوگا ۔
پوسٹ – 2018-03-14
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد