پوسٹ – 2018-02-25

بھائی ہمیں تو کوئی مسئلہ نہیں اگر کوئی عالم دین ، یا کوئی استاز یا پھر کسی بھی معاملے میں ہم سے اوپری درجے پر فائز شخص ہمیں غصے میں گالیاں دے تو ہم تو اسے اپنے لیے سعادت سمجھیں گے ۔ کہ علم ہو یا انفارمیشن ، ہو دین ہو یا دنیا ، ہر سٹیج ، ہر فیز ، ہر فیکلٹی سے منسلک قابل تکریم اساتذہ کے غصے میں سے بھی کچھ نہ کچھ فیض حاصل ہو ہی جاتا ہے ۔ بلکہ ذاتی طور پر مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے کہ کوئی سینئر، کوئی بزرگ (بڈھا نہیں ) کوئی استاد، کوئی اپنی مہارت میں یکتا، کوئی ایسا شخص جو خصوصی طور پر دین اور عمومی طور پر دنیاوی علوم میں ماہر ہو ، اور وہ مجھے اس قابل سمجھے کہ اپنے پاس بیٹھنے دے ، مجھ سے مخاطب ہو کر چند لفظ نواز دے ، کچھ سکھا دے ، یا میری طرف دیکھ ہی لے ۔۔ کچھ نہ بھی کرے تو کم از کم میری غلطیوں کو پر غصہ کرے ، مجھے سکھائے ، سمجھائے ، اور اس سکھانے سمجھانے میں کچھ گالیاں بھی دے دے ، برا بھلا بھی کہہ دے ، تو میرا کیا جاتا ہے ، میرے پاس تو آتا ہی ہے ۔۔ ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.