پوسٹ – 2018-02-08

دودھ والا آیا ہے n—————————————————nبچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ دودھ اللہ کا نور ہوتا ہے ۔اور اب یہ بھی حال ہے کہ نورنے ہی نور کا بائیکاٹ کردیا ہے یعنی نورالہدی شاہین نے , گوالے کے دودھ کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔
۔ایک تو بھائی اس بندے کی سمجھ نہیں آتی ۔جس چیز کے پیسے نہ ہوں اس کا یہ بائیکاٹ کردیتا ہے ؟
پھر کہتا ہے میری شادی نہیں ہورہی ۔اب اگر مادھوری وغیرہ کی پرانی سچی محتبوں پر مبنی فلموں کا کوئی رسیا ، سستی شمیم آرا بن کر ، پلکیں جھپکا کر ، یہ پوچھے کہ
شادی چیز سے ہوتی ہے ؟ یا شادی کے لیے پیسہ چاہئے ؟محبت پیسوں سے کب خریدی جاتی ہے ؟
رشتے احساس سے بنتے ہیں نوٹ سے نہیں ۔nn۔تو ان سب اعصابی کمزوری کے شکار عشاق سے کہا جائے کہ میاں ، سستا رومانس کم پڑھا کرو دماغ سے مایع کثافت کم ہوجائے گی اور حقیقت کا ادراک سر اٹھانا شروع ہوگا کیوں کہ شادی کے لیے پیسہ بھی چاہئے ، محبت پیسوں سے بھی خریدی جا سکتی ہو ، ایک رات کی ہو یا سو جنموں کی اور رشتوں کا تو پتہ نہٰں لیکن رشتے داریاں ضرور نوٹ سے بنتی ہیں ۔بہرحال یہ موضوع پھرسہی ۔ nnنوٹ: بائیکاٹ کے ایونٹ کا لنک ، کمنٹ میں ۔۔ اگر آپ بھی دودھ پینا نہیں چاہتے وہ بھی گوالے کا صرف اور صرف تین دن تک تو اس ایونٹ میں اپنا ڈال دیں — حصہ nn#milkboycott

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.