پوسٹ – 2016-12-11

اوہو اب سمجھ میں آیا ، دیر سے آیا لیکن آگیا تو یہ ہے وجہ جنید جمشید کی مخالفت کی nnبندہ موسیقی سے پلٹ کر نعتیں پڑھ کر بھی ہٹ ہوجاتا ہے nیہ بے چارے نعتوں میں بالی وڈ کا میوزک ڈال کر بھی اس لیول تک نہیں پہنچ سکے ۔۔
وہ جنید جمشید جو نعتیں فری میں پڑھ کر اتنا نام کمالیتا تھا کہ یہ اسٹیج خدمت کے نام پر پچاس پچاس ہزار اینٹھ کر بھی اپنی مارکیٹ ہاتھ میں نہ رکھ سکےnnاس کے پاس لیز والے کمرشل کروانے آتے تھے اور تمھارے پاس چھالیہ سپاری والے ۔۔ فرق تو پڑے گا نہ تمھیں ۔۔ nnکتنا ہی متنازعہ ہو ہر لیول میں تمھاری ہر دکان پر بری طرح ضرب لگاگیا اگلا بھلے سے اس کی نیت وہ نہ ہو جو تم لوگ کہتے پھرتے ہو۔۔ nnاوہو تو یہ مسئلہ روحانی نہیں کمرشل ہے ۔ nnارے بھائی کوئی ان کو سمجھائے کہ حب رسول تو انگ انگ میں لے اور موسیقی بھر دیتا ہے اور جو بندہ پہلے ہی سنگر ہو اور پھر حب رسول سے آشنا ہوجائے اوپر سے لمبا ترنگا گورا چٹا بھی ہو اور لڑکیاں اس عالم میں بھی سیلفیاں لینے کو مرتی ہوں جبکہ تمھارے پاس چاند پان اور گٹکے زدہ بوسیدہ دانتوں والے نعت خوان ہوں ۔۔ تو ظاہر ہے تمھاری تو جلے گی نا ۔۔ کیوں نہیں جلے گی ۔۔
بس اتنا سمجھ لو موسیقی نغمگی اور لے یہ سب حب رسول میں ہے ۔۔ نہ کہ نعتوں کو ایکولائزر کے ساتھ بھارتی میوزک مکس کر کے بجانے میں ۔۔ یہی فرق رہ گیا تم میں اور اس میں ۔۔ nnلو یو جنید جمشید ۔۔ اللہ تمھارے اور ہم سب کے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.