پوسٹ – 2016-12-03

اگر اذان ہوتے ہی آپ کا انٹر نیٹ بغیر کسی وجہ کے بند ہوجاتا ہے تو سمجھ لو آپ پر اللہ کی اضافی رحمت ہے ۔۔ مطلب اللہ تعالی آپ کے لیے الگ سے ایک فرشتہ بھیجتا ہے کیوںکہ اللہ دیکھ لیتا ہے کہ یہ فیس بکی مجاہد نماز کے لیے شرافت سے تو آنے والا ہے نہیں اس لیے وہ آپ کے لیےاس فرشتہ کے ذریعے انٹرینٹ سوئچ میں انرجی انٹرفیرینس تھیوری کو استعمال کرتے ہوئے نیٹ بند کرواتا ۔۔ اب ظاہر ہے اللہ کو کسی میڈیم کی ضرورت تو ہے نہیں لیکن انسانی عقل کو چونکہ اللہ کی موجودگی کا بھی ثبوت چاہئے جو وہ آپ کی عقلی دلیل کو تسلی دینے کے لیے ایسے مہیا کردیتا ہے ، اگر آپ سمجھیں تو ۔۔ اور یہ سمجھنا بھی اسی کی توفیق ہوتی ہے ۔۔ ۔۔ پھر آپ مجبور ہو کر ہی سہی کہ چل کر کچھ کرنے کو نہیں تو آو فلاح کی طرف یعنی مسجد ہی چلا جاتا ہوں ۔۔اب دیکھے اس کا لاجکل اینگل اور انرجی کی تفصیل جو بہت سمپل ہے ۔۔ فرشتے انرجی ہیں یعنی نور ہیں اور نیٹ کی وائر یا سوئچ میں انرجی ہی دوڑتی ہے الیکٹرک فارم میں ۔۔ کبھی موبائل کسی ڈیک یا سپکیر وغیرہ کہ پاس رکھا ہو اور کال آئے یا مانیٹر کے ساتھ رکھا ہو تب بھی کال آئے تو جو ڈسٹربنس ہوتی ہے اسے ہی انرجی انٹرفیرینس کہتے ہیں اب فرشتے اور سوئچ والی بات دوبارہ پڑھیں ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.