پوسٹ – 2016-12-03

میں کیوں نہ عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے پیار کروں ؟ مجھے کوئی وجہ تو نہین چاہئے ان سے محبت کی لیکن ایسے واقعات جب سامنے آتے ہیں تو وجہ کو شرمندگی ہوتی ہے کہ عمر سے محبت کےلیے وجہ کو مانگا جائے ۔۔ پڑھئے اور سر دھنئے ۔۔ عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی عقیدت اور فالوونگ اور نبی اکرم کا ان کے لیے “میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا” یہ الفاظ کہنا شایدانہی واقعات کی بنا پر تھا ۔۔ اب کوئی اس کو شیعہ سنی رنگ دینا چاہئے تو اس کی عقل کو شعور کا مقتل بن جانا لکھا جا چکا ۔۔ nn ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہلوگوں کے ساتھ کہیں جارہے تھے کہ راستے میں حضرت خولہ سے ملاقات ہو گئی ۔آپ وہیں رک گئے اور دیر تک ان سے محو گفتگو رہے۔آپ کے ساتھیوں میں سے ایک نےاکتا کر کہا:یا امیر المومنین اس بڑھیا نے آپ کو روک لیا اور ہم سب لوگ اس کی طویل گفتگو سے تنگ آ گئے ہیں ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خشم گین نگاہوں سے اس کی طرف دیکھا اور کہا تمہیں معلوم ہے یہ بڑھیا کون ہے؟ یہ وہ بلند بخت عورت ہے جسےیہ فخر حاصل ہے کہ اس کی صدائے درد اللہ نے عرش معلی پرسنی۔یہ خوش نصیب اور معززومحترم خاتون خولہ بنت ثعلبہ ہے جس کے بارے میں یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی “قد سمع اللہ قول التی “۔اگر یہ شب بھر مجھے روکے رکھتی تو میں اس کی خدمت میں کھڑا رہتا ۔اس اثنا میں سوائے نماز کے کوئی کام نہ کرتا،صرف اسی سے مصروف گفتگو رہا ۔nnنوٹ: nواقعے کا حوالہ پوچھنے والے یہ گوگل پر پیسٹ کردیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.