پاکستانی پورا سال بور کیوں نہیں ہوتے؟nn• پہلے دو مہینے جمعراتیے مل کر مومنین کی ڈھولکی بجاتے ہیں n• تیسرے مہینے میں جمعراتی ، میٹھوں کو پٹختے ہیں اور مومنین اپنے آپ کو سچا مومن کہہ کر دونوں کے جھگڑے کو لبرل بن کر انجوائے کرتے ہیں n• پھر کوئی زیادہ جذباتی ہوجائے تو پھٹ جاتا ہے ۔۔ یا پھاڑ دیا جاتا ہے ، جس کے دھویں سے باقیوں کے سائلنسر پھٹ جاتے ہیں ایک مہینہ اس سوگ میں آرام سے نکلتا ہے ۔۔n• سو گ سے فارغ ہوتے ہیں تو چوتھا اور پانچواں مہینہ محافل اور شادیوں کی مصروفیات میں نکل جاتا ہے ۔n• چھٹے مہینے میں کوئِ مذہبی یا متنازعہ ویڈیو لیک ہوجاتی ہے ۔۔ اس والے مہینے میں ہم کافر جمع غدار برابر واجب القتل کے فتوے میڈل کی طرح دوسروں کے لگاتے ہیں ۔۔ اس میں کسی فرقے یا قوم کی قید نہیں ہوتی بس اکثر پنجابی ان میڈلز سے محروم رہتے ہیں کیوں کہ وہ پنجابی ہوتے ہیں ، تعصب کا جواب ڈبل تعصب ہی ہوتا ہے پھر اور کوئی سیاسی واقعہ ہوجاتا ہے بلکہ نکل جاتا ہے ۔۔ n• ساتواں مہینے دھرنے کی بارات اور پھر اس کے ممکنہ انجام شادی کبھی آدھی کبھی ادھوری پر منتج ہوتا ہے جس کا کچھ خاص فرق نہیں پڑتا لیکن ایشو ضرور ہاٹ رہتا ہے ۔ جی ایشو۔۔n• آٹھویں مہینے میں کوئی چائے والا ، کوئی کومل رضوی ، کوئی شان مصالحے والا فیس بک پر آنکلتا ہے لیکن ہم چونکہ باقی ایشوز میں زیادہ بزی ہوتے ہیں اس لیے ہم ان اہم ایشوز کو بھی بس ایک مہینہ دے پاتے ہیں ۔۔ n• اوہ ہاں پھر آرمی چیف نے بھی جانا ہوتا ہے تو وہ بھی ہم “مصروف ترین” پاکستانیوں کے لیے ایک ضروری مدعا ہے یا کسی آرمی چیف نے “آنا” ہوتا ہے تو وہاں بھی خدشے بنتے ہمارے پاکستانی مسلمان ایک مہینہ تو اس ایشو پر لگا ہی دیتے ہیں۔۔ ایسے میں کبھی کوئی پانامہ آجائے تو یا کوئی منصور اعجاز ، نیوز گیٹ ہو یا میمو گیٹ ۔۔ ہم ان سب کو ایک مہینے کے اندر اندر فارغ کردیتے ہیں ۔ کام جو بہت ہیں کرنے کو ہمارے پاس ہے نا ؟n• اب شوبز والے کیوں پیچھے رہے کبھی کسی نے مارننگ شو کسی کی شلوار کھینچ دی تو مدعا ، نہیں کھینچی تو مدعا ، اور کوئی مذہبی شوبز بن جائے یا شوبز مذہبی ہوئے یعنی شوبز نہیں شو مذہب تو پھر بھی ہم مصروف کوئی ایکٹر امت کوانسانیت کے نام پر قادیانیت پڑھائے یا کوئی مولوی سیلفی کھنچوائے ہم سب کے ساتھ مصروف اور مطمئن ۔۔ اور ایک دوسرے کی ڈھولکی پھاڑنے پر کمربستہ n• کبھی کبھار کوئی گوادر جیسا منصوبہ آجائے غلطی سے تو دس پندرہ دن اس کو بھی ہم نے دینے ہے n• ہاں ایک بات تو ہے کہ کبھی ارفع کریم تو کبھی ایدھی تو کبھی اے پی ایس ہم نے ڈی پی بھی کالی کرنی ہے اور میڈیا نے لوگو بھی ۔۔ بس پھر کیا ہوگیا مداوا نقصان کا۔۔ اور زیادہ ٹائم نہیں ہے ہمارے پاس ایسے لوگوں کے ایشوز کے لیے لیکن جنازے میں یہ ضرور دیکھتے ہیں کہ آرمی چیف کے ساتھ کون کھڑا ہے ۔۔ کون قریب کون دورکھڑا ڈس رہا ہے اور ہاں کبھی کچھ نہیں تو ممنون حسین جیسے کے بیان کو لے کر بھی ہم مصرو ف کہ سود کہ اوپر کیا کہہ دیا لیکن ہم مصروف اتنے کے بارہ بجے آفس گھر آئیں گے کیوں کہ اسلامی بینکاری کی حلال کلوزنگ کا دن ہے تو آج بینک میں دیر ہوگئی ۔۔n• نوٹ: مہینے مک گئے ۔۔ مدعے نہیں ۔۔ماشااللہ مبارک ہو ۔۔ ہم بس اسی لیے بور نہیں ہوتے ۔۔ کرنے کو بہت کچھ ہے نا ہمارے پاس ۔۔دوسروں کا ۔۔

اترك رد