پوسٹ – 2016-11-27

جسم کے بارے میں آج تک جو کچھ شاعروں نے لکھا وہ بدصورت تھا اور ہے اور رہے گا ۔۔ کیوں کہ حسن کو لفظوں سے ننگا کر کے انہوں نے بیوپار بنایا کبھی ادھار کا کبھی نام کا کبھی شہرت تو کبھی پیسہ کے لیے ۔۔ سب نے یہی کیا اور آج بھی کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔۔ حسن کو بھی سکون وراحت اسی میں ملتی ہے ۔۔ یہ فطرت ہے حسن کی لیکن حسن والی کی نہیں ۔۔ حسن والی کو پتا ہے جہاں میں نے حسن کا نکاح سکون سے کیا ۔سچ سکون کی بارات میں ننگا ناچ ناچے گا اور پھر حسن صرف ادھار کا بیوپار بن جائے گا ۔ اور وہ حسین ہونے لگے گا۔۔ اور ایسا صرف اسے لگے گا ۔۔ کہ لوگ آفرین تو کہیں گے لیکن وہ آخری نہیں ہوگا ۔۔ وہ پہلا بھی نہیں ہوگا ۔۔ جسم کے بارے میں جو جو آج تک کہا گیا ۔۔ یا تو وہ جھوٹ تھا کیوں کہ خوبصورت تو بہرحال تھا ۔۔ سورج جب نکلتا ہے تو اس کی ویلیو کم ہوتی ہے اور جب نہیں نکلتا تو نماز قضا ہونے تک کاخطرہ پیدا ہوتا ہے اورنماز کا چھوٹ جانا تو ایمان قضا ہونے کا باعث بن جاتا ہے ۔۔ تو چھپی ہوئی حقیقت آزمائش اسی لیے ہے ۔ حسن ہو یا سورج۔۔ جب نکل گیا تو تپش سے مار ڈالے گا ۔۔ حسن کسی کو مار نہیں سکتا۔۔ وہ تو اسے قطرہ قطرہ قبولتا ہے جو اس کو پوجتا ہے ۔۔ قبولے جانے کی جو تاریخ ہے وہی ہے جو کسی بت اور پجاری کے بیچ طے ہوتی ہے ۔ دے دیا تو دے دیا ورنہ جپتے رہو تو ہی حق کی مالا ۔۔ بت کہاں کبھی بولے ہیں ؟ اسی لیے تو صنم کے پیچھے بھاگنے سے صمد ناراض ہوتا ہے کیوں کہ صمد ہی تو اصل مکین ہے اس گھر کا کہ جس جسم میں حسن کا قدردان رہتا ہے جسے سچ کہتے ہیں ۔۔ لیکن یہ عجیب کمال ہے سچ کو ننگا کرو تو سچ بدمعاش اور اگر سچ کو تہجد کی راتوں میں چپکے سے بولو تو سچ تمھارے محبوب کا رکھوالا اور محبوب تمھارا سائبان ۔۔ رہا حسن ۔ تو جس کا نام جمال ہے جو جمیل ہے اس کے لیے سچ کیا جھوٹ کیا یہی وہ موقع ہوتا ہے جب سچ اور حقیقت آُپس میں لڑ پڑتے ہیں اتنا لڑتے ہیں کہ لہو لہان ہوجاتے ہیں سچ کہتا ہہے کہ حسن میرا ، حقیقت کہتی ہے جمال میرا۔۔ جمیل میرا ۔۔ صمد میرا صنم تیرا۔۔ سچ کو حقیقت کی سمجھ اس وقت تک نہیں آتی جب تک وجدان میں ایمان کا ظہور نہیں ہوتا ۔۔ اور ایک بار ایمان یقین لیے میدان میں اتر پڑا تو یہ صنم ، حسن ، سچ سب حق کے آگے سجدہ ریز ہوجاتے ہیں جس کو ہمارے شاعر محبوب آپ کے قدموں میں سمجھتے ہیں ارے وہ محبوب کیا جو قدموں میں گرے ؟ محبوب تو سر اٹھانے نہیں دیتا اور تم سچ کو سر جھکانےنہیں دیتے حسن اور جھوٹ کا پھریرا بلند کیے رکھتے ہو ۔۔ تو پھر یہی ہوتا ہے کہ خوبصورتی ، حسن ، سکون کے ساتھ بیاہ کر چلا جاتا ہے پیچھے رہ جاتا ہے ۔۔ ننگا ناچ کرتا بدمعاش سچ

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.