پوسٹ – 2016-11-21

جس کو ڈسکشن سے نفرت ہے ، دوسروں کو کنوینس کرنے سے سخت چڑ ہے ، جس کو دلیل سے ایک قدم آگےبڑھ کر عملیت کی بات پسند ہے، جس کو عقلیت پسند کا منجن باسی لگتا ہے، جس کو لگےکہ عقل سے آگے عمل کی بات کی جائے۔ اس کے لے ایک سادہ سی ٹپس
ڈسکشن کی لذت جنسی لذت سے زیادہ بڑی علت ہے۔ جنسی لذت کے لیے تو آپ کو سو طرح کی حفاظتی تدابیر کرنی پڑتی ہیں ۔۔ لیکن غیر ضروری ڈسکشن ،مکالمہ ،دلیل جیسی بکواس کے لیے ایسا کچھ نہیں کرنا پڑتا۔ ہاں جہاں کنفیوژن ہو وہاں سیکھنے کے لیے کر لو بات چیت، لیکن یہ کیا “میں تو تیرے مار کے رہوں گا” والا اسٹائل۔n آج کل کے دور میں ڈسکشن جیسے بے عمل پراسس کی گنجائش اس وقت تک نہیں دینی چاہئے جب تک تشنگی نہ ہو ،جب تک دونوں فریق سیکھنے کی نیت نہ رکھتے ہوکیوں کہ پیٹ بھرے کا ڈسکشن تو صرف بیت الخلا استعمال کرنے جیسا ہے ۔۔ اور یہ جج کرنا بہت آسان ہے کہ کون سیکھنے کے لیےکر رہا ہے اور کون پینے کےلیےn اگر آپ کو اندازہ ہوجائے کہ یہ سب وقت اور دماغ پینے کے لیے کیا جا رہا ہے تو دلیل دینے والے کی ہر بات ماننا شروع کردیں ایک لمحےمیں بازی آپ کے ہاتھ میں ہوگی بازی یعنی وقت ۔۔ جس کو آپ کسی کام کے کام میں لگا کر کوئی کام کا کام کر سکتے ہیں کیوں کہ کام کی بات نہیں ہوتی کام کا کام ہوتا ہے ۔۔
لذت اس میں بھی مل جائے گی آپ کو جب آپ یہ دیکھیں گے سامنے والا اس بات کو لے کر مرچیلی دھونی کے مارے مرا جا رہا ہے کہ آپ اس سے ڈسکشن کیوں نہیں کرتے آپ ہر بات کیوں مان لیتے ہیں ۔۔ اسے اس کے اندر کا گلٹ ہی مار دیتا ہے کہ یار یہ کیا اس نے تو میری غلط بات بھی مان لی ۔۔اب اس کی لذت تو آپ نے چھین لی اس کی بات مان کر اب کیا کرے گا وہ ۔۔ یہ دیکھنے کے لیے یہ کام کر کے دیکھیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.