پوسٹ – 2016-11-11

کل میں ایک ایسی غلطی کر بیٹھا تھا کہ اگر وہ غلطی پایہ تکمیل تک پہنچ جاتی تو اس کا ا انجام تقریبا دو لاکھ روپے میں پڑتا ۔۔ ہائی کمان کے سامنے طلبی ہوئی سب نے اتنا پوچھا صرف کہ nn”یہ حرکت آپ نے کی ہے “nnمیرا جواب : nn”ہاں یہ غلطی بلکہ بلنڈر مجھ سے ہوا ہے اب آپ لوگ جیسے چاہئیں مجھے سرزنش کیجئے “nnایک جونئیر ممبر نے کہا کہ nn”کاش ہم آپ کو آپ کی طرح ہی لتاڑ سکتے” nnمیں نے کہا n” آپ چاہیں تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں ، یہ غلطی ایسی ہے کہ میرے ساتھ آپ جو کرنا چاہیں ہو میری خاموشی اور ندامت ہی اس کا جواب ہے جو ظاہر ہے اعتراف بھی ہے ۔”nnکچھ سیکنڈ تک ہی ہی نرم لہجے میں تلخی ان کی طرف سے سامنے آئی جب کہ ان میں سے کچھ میمبران کافی سے زیادہ تلخ اور میرے معاملے میں بلکل بھی مارجن دینے کے قائل نہیں کیوں کہ میں خود بھی نہیں آسرا کرتا، لیکن کل کی اس بھیانک غلطی پر انہوں نے کچھ سیکنڈ بعد ہی مجھے جانے کی اجازت دے دی nnنتیجہ جو میں نے نکالا وہ یہ کہ nnغلطی کرنا پرابلم نہیں ۔۔ اس کو اوون نہ کرنا یا اس پر اکڑے رہنا پرابلم ہے۔۔اور سب سے زیادہ بری بات یہ ہے کہ آپ اپنی غلطی دوسروں کے سر ڈالو یعنی اس کی وضاحتیں دو ۔۔ ایسا وہ لوگ کیا کرتے ہیں جن میں غلطی کرنے کی جرات نہیں ہوتی یعنی وہ کوشش کرتے رہتے ہیں ان سے غلطی نہ ہو۔۔ ظاہر ہے اس لیے کہ غلطی کرنا ایک رسک ہے ۔۔ میں مذکورہ واقعے سے ہٹ کہ ایک بات کہہ رہا ہوں کہ غلطی رسک کی کوکھ سے جنم لیتی ہے اگر آپ غلطی کرنے یا کوئی اسٹیپ لینے سے پہلے ایویں احتیاط پسند بنیں تو آپ کو پتا ہے نا nکہ احتیاط تو نس بندی کا دوسرا نام ہے ۔۔ خصوصا جب بات ہو رہی ہو نئے اقدامات کا ، منفرد آئیڈیاز کی ۔۔ تو آپ غلطی کرنے کا رسک نہیں لیتے اور اگر قدرت موقع دے دے غلطی کا تو بھی آپ سوچتے رہتے ہیں یہ ایم بی ایز کو پڑھائے جانے والے اسباق کا لازمی حصہ ہوتا ہے کہ ۔۔ سوچ سوچ کر سوچو ۔۔ لول ۔۔ ارے بھائی جب تک معاملہ انسانی جان اور صحت کا نہ ہو ۔۔ تو سوچنا کیا ؟؟ اور اگر ان سے غلطی ہو بھی جائے تو اوون کرنے کے بجائے بلیم گیم شروع ہوجاتا ہے ۔۔ سئیرل میڈا کی سو کالڈ خفیہ لیکس پڑھ لیں اندازہ ہوجائے گا۔۔ اب اگر آپ غلطی اوون کرلو تو اللہ کی ایک خوبی ہے معاف کرنا جو اس نے اپنے بندوں پہ ودیعت کی کی ہے ۔۔ آپ کی غلطی کا کھلا اعتراف اس خوبی کو ٹرگر کردیتا ہے آپ بہت تھوڑی یا نہ ہونے کے برابر سزا پاتے ہو ۔۔ اور انعام میں ملتا ہے تجربہ ۔۔ بہرحال یہ فلسفہ میری غلطی پر فٹ نہیں آتا کیوں کہ اس کا تعلق جیسا کہ میں نے کہا اس فلسفے سے نہیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.