کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر بھیجا گیا ڈیٹا ہمیشہ سیو رہتا ہے ۔۔ چاہے آپ خود بھی ڈیلیٹ کر دو
واہ واہ واہ ۔ کیا گیم کی ہے اللہ میاں آپ نے ۔۔ اپنا اعمال نامہ ہم خود ٹائم لائن پر ڈال رہے ہیں ۔۔ آج یہ کیا وہ کیا ، یہاں گئے وہاں گئے ڈیٹ ماری وغیرہ وغیرہ فلم دیکھی ۔۔ کھانا کھایا کانسرٹ میں گئے ۔۔ ہم میں سے کتنوں نے نماز وغیرہ کے اسٹیٹس اپڈیٹ کئے ؟ مرضی ہے نہ کرو۔۔ بس سوال کیا ہے آپ سے کہ قیامت کے دن جب یہ جب یہ only me , friends only سے نکل کر یا custom post سے نکل کر پبلک میں ایک بڑا پرنٹر رکھ کر پوری ٹائم لائن پرنٹ کرکے آپ کے ہاتھ میں دی جائے گی ۔۔ تو حیرانی کیسی ۔۔ اللہ میاں نے جو کام منکر نکیر سے لینا ہوتا ہے ۔۔ وہ تو لگتا ہے ۔۔ اب فیس بک پر اکاوئنٹ بنا کر سب کاپی پیسٹ کرلیںگے ۔۔ اور فائل پیش کردیں گے ۔۔ ہور چوپوnnبلکہ کاپی پیسٹ کی کیا ضرورت ہے ۔۔ download your data کا آپشن تو موجود ہوتا ہے نا۔ تو بس وہی زپ فائلیں کھلیں گی سب کی ۔۔ وہاں تو یہ بھی نہیں کہہ سکو گے کہ فوٹو شاپ ے ہے بیٹا اورکہتے ہیں اس دنیا میں موجود ہر چیز آخرت کی فرسٹ کاپی ہے ۔۔تو کیا یہ ٹائم لائن ، اعمال نامے کی سافٹ کاپی نہیں ہوسکتی ؟ اور بھائی جان۔۔ انسانوں کے بنائے گئے سرورز ہی اتنی اسٹوریج رکھتے ہیں ۔۔ اور انسان نے یہ دماغ سے کام لے کر کیا ہے ۔۔ ایک دماغ میں کتنی اسپیس ہوتی ہے ۔۔ یہ گوگل کر لو۔۔ اور سوچو جس اللہ نے یہ دماغ بنایا ہے اور جس نے دماغ اور روحوں کو محفوظ رکھے کا انتظام علیین اور سجین یعنی برزخ کی صورت میں محفوظ کر لیا ہے ہماری پیدائش سے بھی پہلے تو سوچو اس کے سرورز میں کتنی اسپیس ہوگی ۔۔ جہاں دماغ اسٹور ہوتے ہیں۔۔ لگے رہو پوسٹس کرنے
پوسٹ – 2016-08-28
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد