باس بات یہ ہے کہ یہ جو لفظ “تعصب” ہے اس کا سادہ مطلب ہے “پٹی” باندھنا ، اور تفصیلی مطلب ہے ، رعایت بے جا، طرف داری، بے جا حمایت ، اس تھوڑا منفی مطلب ہے – حقیقت ظاہر ہو جانے کے بعد بھی حق بات سے انکار۔۔۔اسی کی نسل کا ایک لفظ ہے “عصبیت” یعنی گروہ بندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مضبوطی۔ اب سین یہ ہے کہ اس لحاظ سے تو ہم سارے کے سارے متعصب ہوئے ۔۔ کیسے ؟ nn1) پٹی باندھنا (معاشرتی اور خودساختہ اخلاقیات کو مذہب بنا کر پیش کرنا), انفرادی اور مجموعی طور پر ، خاندانی معاملات ہوں یا معاشرتی ۔۔ بے جا لحاط ، ادب اور آنکھوں پر “یار وہ بڑے ہیں تو صحح ہی ہونگے” کی پٹی باندھ لینا۔nn2) تفصیل میں جائیں تو بے رعایت ایک مطلب ہے ، اکثر آپ نے دیکھا ہوگا ، بچوں کے جھگڑے میں بڑے لڑ پڑے ۔۔ وہ کیا ہوتا ہے ؟ پتا بھی ہو اپنا بچا غلط ہے ۔۔ تو بھی اس کی حمایت ۔۔آپ کیسے کہہ سکتے ہو کہ وہ کل کو بڑا ہو کر عصبیت کی طرف نہیں جائے گا nnنوٹ : باقی پوائنٹس پر پھر کبھی بات ہوگی ۔۔ ابھی یہ وہ معاملات ہیں جن کا کہیں سے بھی تعلق سیاسی یا مذہبی نہیں ۔۔ یہ ہمارے گھر کی نرسری میں اگنے والا زہر ہے دوستوں
جو آگے جا کر دامن سانپ بن جاتا ہے ۔
پوسٹ – 2016-07-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد