لمحوں نے خطا کی تھی ، windows نے سزا پائی ہےnnایک لمحہ لگتا ہے فائل کو صحیح لوکیشن پر صحیح نام سے save کرنے میں ، اگر اس وقت لاپروائی سے کسی اور نام سے save کردیں ۔۔ تو windows کا سرچ سسٹم تھک کر زبان باہر نکال لے ، bill gates بھی آپ کے آگے ہاتھ باندھ کر اور دھوتی پہن کر ناک سے لکیریں نکال لے تب بھی آپ اس لمحے کو دوبارہ واپس نہیں لا سکتے ۔ جب آپ نے لا پروائی سے اس کو ۔۔ asdf , test , final test, final final, pakka wala final.. کے نام سے save کر کے Microsoft پر احسان کیا تھا۔۔ نہیں نہیں ۔۔ آپ system restore بھی نہیں کر سکتے ۔۔ یعنی یہ تو وہ بات ہوگئ گندگی آپ کے چہرے پر تھی ۔۔ لیکن آپ نے اپنے چہرے کو جوتے کے تلوے سے صاف کرلیا۔۔ تو پھر۔۔ فائل کو save کرتے وقت ایک دو سیکنڈ بچا کر قوم اور کمپیوٹر پر احسان نہیں کریں ۔۔ بلکہ بندے دے پتر بن کر صحیح جگہ صحیح نام سے محفوظ کریں۔ ورنہ وہ کیا کہتے ہیں
لمحوں نے خطا کی تھی ، windows نے سزا پائی ہے
پوسٹ – 2016-03-23
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد