پوسٹ – 2016-03-18

سبزی منڈی کی بھکارن – صحفہ ۵nnبھکارن اب تھوڑی گم صم نظر آرہی تھی ۔۔ شاید ڈبکیاں لگا لگا کر سانسیں اتھل پتھل ہوگئیں تھیں۔۔ ماضی کے کیچڑ سے باہر آئی ۔۔ کال سینٹر والی لڑکیوں کی طرح سگریٹ سلگائی ۔۔ اور دو تین گہرے کش لینے کے بعد کہا”ساری یہیں سنے گا۔ چل جہاں لے کر جا رہا تھا۔۔وہیں چل ۔۔ آرام سے سناتی ہوں ۔۔ “nnگزشتہ سے پیوستہ۔۔nnدونوں کے بیچ میں “یاری دوستی ” جیسی کوئی چیز سر اٹھا رہی تھی ۔۔ ارباز کو اب یہ تو کنفرم ہوگیا تھا۔۔ کہ یہ کسی گروہ کی آلہ کار نہیں ۔۔ لیکن دو طرح کے شک ہونا ایک نعمت ہوتا ہے ۔۔ کیوں کہ وہ انجانے میں ہوتے ہیں ۔۔ اور ایک شک اگر تحلیل ہوجائے تو دوسرے تک پہنچنے کے لیے محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے ۔ ارباز واپس آکر بیٹھ گیا۔ جیسے حکم کا منتظر ہو۔۔ کہ میڈم کہاں لے کر چلوں ایسا تو ہونا نہیں تھا۔ ایک ٹک وہ اس کے گندے سندے چہرے کو گھورتا رہا۔۔ ابھی وہ کچھ کہنے لگا تھا۔۔ کہ وہ بولیn ” سب یہیں کھائے گا یا گھر کے لیے کچھ پیک کر لیں ” nارباز ایک دم سے ڈھے گیا۔۔ اس نے گاڑی آگے بڑھا دی ۔۔n “کچھ کھاو گی ۔۔ ؟”n”ہاں کچھ بھی گوشت کا لے لے ۔۔ سبزی کھا کھا کر باسی سی ہوگئی ہوں ۔۔”n” توتم ترو تازہ کیوں رہنا چاہتی ہو۔۔ مس۔۔ ؟ “n”ہا ہا ہا۔۔ دو لفظ انگلش کے کیا بولے ۔۔ میں بھکارن سے مس ہوگئی ۔ نیلم نام ہے میرا نیلو ، نیلو کہتے تھے سب پیار سے ۔۔”n؟ کون سب ؟ کون کہتا تھا ؟ اور تھا سے کیا مطلب ہے ۔۔؟ “nبابو کہا نا “سب کچھ یہیں کھانا ہے یا کچھ پیک کروا لیں ۔۔ “ بتا تی ہوں شروع سے ، ازل سے ۔۔ بس یہ یاد رکھنا آئندہ پیشہ ور نہیں کہنا۔۔ پیشہ ور نہیں مجبور ہوں ۔۔ مجبور بھی کسی جبر نے نہیں ۔۔ بلکہ خود میرے جسم نے کیا ہے ۔۔ مجھے ۔۔ چل اب گاڑی چلا۔۔ اور ہاں آگے سے اتر کر کہیں سے برقعہ خرید لینا۔۔ کافی بے حیا ہوگئی ہے دنیا۔ میری تو خیر ہے تیری عزت بیوہ ہوجائے گی ۔۔ “جیسے جیسے وہ بولتی جارہی تھی ۔۔ارباز گونگا ہو رہا تھا۔لیاقت آباد قریب آرہا تھا۔۔ اور بھکارن اس سے بھی زیادہ۔۔ اب وہ نیلم تھی ۔۔ اور نیلم سے نیلو اور بھکارن سے پیشہ ور تک کی مجبوری ارباز کو کیا کیا رنگ دکھانے والی تھی ۔ یہ تو شاید بھکارن بھی نہیں جانتی تھی ۔۔ ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.