پوسٹ – 2016-03-11

سبزی منڈی کی بھکارن nnپرانی سبزی منڈی کے قریب ہی وہ جوان بھکارن بیٹھا کر تی تھی ۔۔ آج نہیں تھی ۔۔ “کیا ہوا تھا ایسا ۔۔” ؟۔۔ ارباز خلیق نے سوچا۔۔ وہ اس کے بارے میں کیوں سوچ رہا ہے ۔۔ ایسی کوئی شخصیت تو نہیں تھی وہ جس کی موجودگی یا غیر موجودگی محسوس کی جاسکتی ۔ لیکن وہ خلا محسوس ہو رہا تھا۔۔ جو اس کے بدبودار وجود اور میلے کچیلے سائے کے وہاں نہ ہونے سے پیدا ہوگیا تھا۔۔ ارباز نے گاڑی فیضان مدینہ والی گلی کی طرف گھما دی ، اس کی آنکھوں میں تجسس تھا۔۔ وہ اپنی حیرانی پر حیران تھا کہ بحریہ میں پڑھنے والے سافٹ وئیر انجینئر کو کیا پڑی تھی کہ اس بھکارن کو تلاشتا۔۔ پھر وہ نظر آہی گئی ۔۔ فیضان مدینہ کی دیوار سے لگی ۔ بال بکھرے ، کپڑے تھوڑے بلکہ تھوڑے سے کچھ زیادہ مسلے ہوئے ۔۔ لگتا تھا کہ نیند پوری نہیں ہوئی ۔۔ ارباز اس کی طرف بڑھا تھا کہ بیچ میں ایک بس حائل ہوگئی ۔۔ اور وہ بے بس ہو گیا۔۔ بس کے گزرتے ہی اس نے دوبارہ بھکارن کی طرف پیش قدمی کی ۔۔ لیکن وہ جا چکی تھی ۔۔ ارباز کی نگاہوں میں اتنا نمک نہیں تھا کہ اسے اس کی وہاں موجوگی کا وہم ہوجاتا۔ وہ وہاں تھی ۔۔ ابھی چند ثانِیے پہلے ۔۔ لیکن اب ۔۔ جا چکی تھی ۔۔ لیکن کہاں ۔۔ اس کی کلاس لیٹ ہو رہی تھی ۔۔ وہ اس نے بھکارن کی تلاش کل پر ڈال دی ۔۔اور آغا خان ہاسپٹل والے روٹ کے لیے گاڑی موڑ دی ۔۔
n- اقتباس از ماخوز

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.