پوسٹ – 2015-06-17

دعا، عافیت اور کمبل۔nnدعا مانگنا اور مانگتے جانا ایک ایسی صفت ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے قطع نظر اس سے کہ آپ کا اپنا کردار کیا ہے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اللہ مانگنے کو بہت پسند کرتا ہے اور یقینا کسی نہ کسی صورت عطا بھی کرتا ہے ۔۔ سوال یہ ہے کہ اللہ سے کیا مانگا جائے ؟ نوکری ، پیسہ ، لڑکی ، عہدہ ٫ وغیرہ وغیرہ ۔۔؟ یہ بات بھی تسلیم کہ وہ بے نیاز ہے کہ آپ اس سے دنیاوی مانگتے ہو یا اخروی ، ظاہری نعمت مانگتے ہو یا باطنی۔ لیکن ایک بات پر غور کیجئے کہ کیا ضروری ہے اللہ سے کچھ مانگا جائے ؟ کیا ضروری ہے جب ہم پر مصیبت پڑے تب ہی ہم اس کی طرف بھاگیں کیوں نہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے آپ کو دعا مانگنے کا ڈھنگ آجائے کیوں نہ یہ دعا مانگی جائے کہ اللہ مجھے مانگنا سکھا ،اللہ مجھے مانگنا نہیں آتا بغیر مانگے عطا فرما اور عافیت کے ساتھ عطا فرما۔۔ عافیت ایک ایسا کمبل ہے کہ جس کے نزول کے بعد کچھ مانگنے کی ضرورت نہیں رہتی ، کیوں نہ ہم اللہ سے مانگنے سے زیادہ اس کے شکر پرفوکس کریں اور نیت شکر کی ہی ہو نیت یہ نہ ہو کہ شکر کروں گا تو زیادہ ملے گا یہ ایک طرح کا کھوٹ ہے لیکن ظاہر ہے اللہ کو فرق نہیں پڑتا اس سے اس لیے ممانعت نہِں ہے اس طرح مانگنے کی۔ رمضان کے اس مہینے میں کیوں نہ عبادات خصوصا نماز کی ادائیگی کے بعد صرف ایک دعا مانگی جائے اللہ مجھے مانگنے کا ڈھنگ عطا فرما ، اللہ مجھے مانگتے ہوئے اپنے کردار کی بدبو اور غلاظت شرمندہ کردیتی ہے تو بغیر مانگے دے دے ،کیوں نہ ایسا کچھ مانگا جائے، اللہ تیرا شکر ہے تو نے فجر کی توفیق دی اے اللہ اب ظہر کی توفیق قبولیت کے ٹھپے کے ساتھ دے دے ۔۔ کوشش کریں اللہ سے مانگی وہ چیز جائے جو آپ کے مسجود ملائک ہونے کا اظہار ہو نہ کہ مکھی کے پر کے برابر اس گھٹِا دنیا کی تمنا۔۔ میں قناعت پسندی اور پیٹ پر پتھر باندھنے کو ہرگز نہیں کہہ رہا میں تو صرف یہ عرض کر ریا ہوں کہ اللہ سے مانگو تو ایسا مانگو کہ تمھیں باطنی سکون ملے اور پھر دیکھتے جاو جب باطنی سکون ملے گا تو جیب میں ایک کروڑ ہو یا ایک ٹکا ، ایک دھیلے کی اوقات نہیں لگے گی اس کی پھر آپ کا ہاتھ دوسروں کے لیے نعمت ہوگا ، آپ دینے اور بانٹنے کے اس خدائی وصف کا مزہ چکھ لیں گے کیوں کہ وہ تو اللہ نے آپ کو ویسے بھی دینا ہے جسکا وہ آپ کی پیدائش سے پہلے وعدہ کر چکا ہے تو پھر کیوں نہ اس ذات سے مانگا وہ جائے جو محمد کے امتی کے شایان شان ہو بس خیال رہے کہ کہیں ایسا تو نہِں دل میں آپ کے دنیا کی خواہش ہو اور مانگ آپ باطنی سکون رہے ہوں کیوں کہ ایک برتن میں بول و براز اور دودھ ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے ۔۔ nآزمائیش شرط ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.