پوسٹ – 2015-06-10

”لڑکا ہوا تو انجینئر بنے گا، لڑکی ہوئی تو ڈاکٹر“ (رحم مادر میں میں پڑھائی کے فیصلے(n”بس بھائی صاحب آج سے آپ کی بیٹی میری بیٹی، میرا بیٹا آپ کا بیٹا“ (رشتہ بھی طے ہوگیا پیدا ہوتے ہی( n”پری انجینئرنگ میں سو میں سے پچھتر فیصد نمبر لاؤ تب مانیں گے کہ تم شیخ صاحب کے بیٹے سے زیادہ ذہین ہو“۔ n”پری میڈیکل میں کم از کم اسی فیصد لاؤ گی تبھی تمھارا ایڈمیشن میڈیکل کالج میں ہوگا“ n” تمھاری تائی کو اپنے بیٹے کے لیے ڈاکٹر دلہن چاہئے“ (لالچ یا وارننگ)۔ n”سنو سب سے اچھی انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایڈمیشن ہونا چاہئے،“ nدیکھو عام سے میڈیکل کالجز نہیں بلکہ جہاں میڈیکل سٹوڈنٹ کی”کریم “منتخب کی جاتی ہے ان کو ذہن میں رکھ کر تیاری کرو۔ ورنہ پتا ہے نا تائی کے انجینئر بیٹے کا رشتہ۔۔؟ n”دیکھا شیخ صاحب کمال کردیا میرے بیٹے نے سر فخر سے بلند کردیا میرا“بھئی واہ! کراچی کی سب سے اچھی یونیورسٹی میں خالص میرٹ پر داخلہ، وہ بھی کراچی کی سب سے بہترین یونیورسٹی میں۔ پڑھائی کے بعد اس کو سرکاری نوکری وہ بھی کسی ٹیکنیکل ادارے میں آرام سے مل جائے گی۔ بھئی میرا تو خواب ہے کے میرا بیٹا آرمی کی انجینئرنگ کور جوائن کرے n)لیجئے نوکری کی ہدایات بھی جاری ہوگئی کہ کون سے ادارے میں نوکری ہونی چاہئے(n”ارے سنتی ہو اب کیا خیال ہے وہ میری بھتیجی کا ہاتھ مانگ لیں اپنے انجینئر صاحب زادے کے لیے، ارے بھئی ویسے تو بچپن سے ہی مانگا ہوا ہے باقاعدہ ایک رسم اور تقریب کرلیتے ہیں۔ وہ بھی تو ماشاللہ ڈاکٹر بننے والی ہے“۔ n”بیٹی آج تمھارےبڑے تایا باقاعدہ رسم کے لیے آرہے ہیں ذرا جلدی گھر آجانا کالج سے“۔ واہ کیا خوب لگ رہی ہے ڈاکٹر دلہن اور انجینئر دولہا کی جوڑی۔ nارے؟ کیا ہوا؟ گھبرا گئے ۔ یہ سب کیا تھا؟ یہ ہم میں سے اکثر کا مستقبل ہے اور کچھ کا حال۔ جی ہاں ہم پیدا نہیں ہوتے مینوفیکچر ہوتے ہیں۔ ایک ایک قدم ایک ایک مرحلہ، پری پروگرامڈ، ویل پلانڈ کیا۔ ہماری اپنی مرضی؟ ارے کیوں مذاق کرتے ہیں۔ روبوٹس کی مرضی بھی کہیں سنی ہے کیا پگلے کہیں کے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.