تین روپے کا پاکستان ۔
ویسے یہ بڑے مزے کی بات ہے کہ ہم لوگ سگریٹ کے معاملے میں کافی سے زیادہ متحد ہیں بحیثیت قوم بلکہ شاید بحیثیت “امت”بھی ایسا ہی ہے۔اگر آپ نے تجربہ کرنا ہے تو ایک کام کروکسی بھی لمبے روٹ کی بس پکڑو۔ مثلا صدر سے قائد آباد یا پھر نمایش چورنگی سے کوئی اندرون سندھ جانے والی بس ، اور کھانے پینے کے لیے کچھ ساتھ نہ لو خاص طور پر سگریٹ یا اگر گٹکے پان ، سٹی ، ون ٹو ون وغیرہ کا شوق ہے تو وہ بھی مت خریدو ( ہاں ٹکٹ ضرور خرید لینا ۔۔ ) بس کسی سگریٹ یا گٹکے وغیرہ کے شوقین کے ساتھ والی سیٹ گھیر لو ۔۔ پھر دیکھو تمھارے”چبائو” قسم کے چسکے کیسے پورے ہوتے ہیں۔ اور “مفتے ” کا طعنہ بھی نہیں ملے گا ۔صرف اتنا کرنا کہ اپنے ساتھی مسافر سے “یا ر ایک سگریٹ دینا” کی درخواست کردینا ، پھر وہ جب جب سگریٹ سلگائے گا تمھیں ضرور آفر کرے گا ۔میرا ہرگز مقصد کسی نوجوان کو سگریٹ پر مائل کرنا نہیں ہے نہ ہی میں کسی بزرگ اور بڈھے (دونوں میں بہت بڑا فرق ہے ) کی دل آزاری چاہتا ہوں۔میں خود سگریٹ نوشی کے باوجود سگریٹ نہ پینے والوں کو اس سلو پوائیزن سے دور رہنے کا کہتا ہوں(کیا کروں بحیثیت پاکستانی “منافقت ” بھی تو دکھانی ہے ) ۔ خیر مقصد صرف اتنا بتانا ہے کہ ایک عام سگریٹ بھی کم از کم تین روپے کی آتی ہے اور زیادہ سے زیادہ سات یا آٹھ روپے کی ہے ۔ اور “خاص” والی سگریٹ تو سو ڈیڑھ سو تک کی بھی آتی ہے (دیکھا سب پتا ہے )۔، تو بھائی میا ں “سین” کچھ اس طرح ہے کہ یہ جو پاکستانی قوم ہے نا (ہاں ہاں ! یار میں بھی ) یہ سگریٹ ، چائے ، گٹکے اور پان چھالیہ وغیرہ کے معاملے میں اتنی متحد ، ملنسار اور ایثار پسند ہے کہ جب کوئی کسی سے سگریٹ وغیرہ مانگتا ہے ۔ خاص طور پر دوران سفر تو وہ دینے والا لینے والے سےیہ نہیں کہتا۔ کہ “سوری یار تم فلاں قوم کے ہو اس لیے میں تمھیں سگریٹ نہیں دونگا۔۔ اور نہ ہی مانگنے والا یہ کہتا ہے کہ تم دوسری برادری یا قوم کے ہو اس لیے تم سے سگریٹ نہیں لو ں گا بلکہ پورےرستے دونوں “پارٹیاں” جی بھر کے سٹے بازی کرتی ہیں اور کبھی کبھی تو آخر میں فون نمبر لیے جاتے ہیں ۔ اور سگریٹ سے شروع ہونے والی دوستیاں عمر بھی چلتی ہیں۔ بس مجھے اتنا پوچھنا اور کہنا ہے کہ ۔۔ کیا اگر میں آپ اور ہم سب سگریٹ وغیرہ کے لیے اپنی ساری لسانیت اور تعصب اور نفرت سائڈ پر رکھتے ہیں تو پھر پاکستا ن کے لیے اس قدر متحد کیوں نہیں ہو سکتے ۔ کیا ہمارے نزدیک پاکستان کی اہمیت سگریٹ جتنی بھی نہیں ۔۔ ؟؟کیا پاکستان کی قیمت تین روپے سے بھی کم ہے ؟ n-زوہیب اکرم
پوسٹ – 2015-04-14
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد